خلائی کمپیوٹر میں نقص، تحقیقات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی خلائی ادارہ ناسا عالمی خلائی سٹیشن کے لیے ایک کمپیوٹر میں مبینہ طور پر خرابی پیدا کرنے کے ایک واقعے کی تحقیق کر رہا ہے۔ یہ کمپیوٹر آئندہ ماہ ’اینڈیور‘ نامی خلائی شٹل کے ذریعے خلائی سٹیشن پر پہنچایا جانا تھا۔ امریکی خلائی ادارے نے کہا کہ کمپیوٹر کو نقصان دانستہ پہنچایا گیا تھا لیکن یہ آئندہ ماہ سات اگست کو خلائی شٹل کی روانگی سے پہلے ٹھیک کر دیا جائے گا۔ ادارے نے کہا کہ اس نقص کی وجہ سے شٹل کی روانگی میں تاخیر نہیں ہو گی۔ ناسانے اس بات پر زور دیا کہ اس حرکت سے خلا بازوں کی زندگی خطرے میں نہیں تھی۔ کمپیوٹر میں نقص کا واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا ہے جب اس سے پہلے خلابازوں کی صحت کے بارے میں قائم ایک پینل نے انکشاف کیا تھا کہ دو مواقع پر خلابازوں کو انتہائی نشے کی حالت میں پرواز کی اجازت دی گئی تھی۔ اس پینل کا انکشاف مجلے ’ایوی ایشن ویک اینڈ سپیس ٹیکنالوجی‘ میں شائع کیا گیا تھا۔ خلائی ادارے نے ابھی تک ان الزامات پر تبصرہ نہیں کیا لیکن وہ جمعہ کو اس کے بارے میں بیان جاری کرنے والا ہے۔ ناسا کے ایک اہلکار ولیم گرسٹنمایر نے کہا کہ کمپیوٹر میں نقص کا اس ماہ کے آغاز میں پتہ چلا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی ایسا نقص نہیں تھا جس کا آسانی سے پتہ نہ چلتا۔ کہا جا رہا ہے کہ ناسا کے کسی خلائی مشن میں دانستہ خرابی پیدا کرنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ | اسی بارے میں خلا بازوں کو خوراک پہنچ گئی26 December, 2004 | نیٹ سائنس خلا بازوں کے لیے راکٹ پر کھانا روانہ24 December, 2004 | نیٹ سائنس نئی چاندگاڑیاں بنانے کا ٹھیکہ 01 September, 2006 | نیٹ سائنس خلاء بازوں کی پہلی چہل قدمی مکمل 12 June, 2007 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||