BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 26 December, 2004, 08:26 GMT 13:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خلا بازوں کو خوراک پہنچ گئی
خلائی سٹیشن
خلا بازوں کو خلائی سٹیشن پر دو ماہ ہونے والے ہیں۔
روسی مال بردار خلائی جہاز بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے منسلک ہو گیا ہے۔

یہ خلائی جہاز جس پر کوئی انسان سوار نہیں خلائی سٹیشن میں کام کرنے والے خلا بازوں کے لیے خوراک لے کر گیا ہے۔

اس خلائی جہاز پر خلائی سٹیشن پر موجود عملے کے لیے ڈھائی ٹن خوراک، پانی، ایندھن اور آکسیجن کے علاوہ کرسمس کے تحائف بھی بھیجے گئے ہیں۔

اگر خوراک کی فراہمی کا یہ مشن ناکام رہتا تو خلائی سٹیشن پر موجود دونوں خلابازوں کو اسٹیشن چھوڑنا پڑتا۔ان خلابازوں کے پاس جنوری کے وسط تک کی خوراک باقی رہ گئی تھی۔

خلائی سٹیشن پر اس وقت ایک روسی اور ایک امریکی خلا باز موجود ہیں۔ ان دونوں کو خلائی سٹیشن پر دو ماہ ہونے والے ہیں۔

ضوابط کے مطابق اگر خلائی سٹیشن پر خوراک، پانی اور آکسیجن کا ذخیرہ اگلے پینتالیس دن کی ضروریات سے کم رہ جائے تو خلا بازوں کو سٹیشن چھوڑ دینا چاہیے۔

جمعہ کو قازقستان کے ایک خلائی مرکز سے ’پراگریس‘ نامی راکٹ اڑھائی ٹن پانی، خوراک اور آکسیجن لے کر خلائی سٹیشن کی طرف روانہ ہوا تھا۔

روسی اور امریکی حکام دسمبر کے شروع میں خوراک، پانی اور آکسیجن کے ذخیرے کی صورتحال دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق خلائی سٹیشن کے عملے کو ہنگامی حالت کے پیش نظر خوراک کم کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

خلائی سٹیشن پر طویل مشن کے لیے زمین سے ضروری اشیا کی مستقل فراہمی ضروری ہے۔ پراگریس نامی خلائی گاڑی اسی مسئلے کے حل کے لیے تیار کی گئی تھی۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد