| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
خلائی سٹیشن پر مشن روانہ
بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر کمان سنبھالنے کے لئے تجربہ کار خلانورد مائیکل فؤل امریکی اور روسی خلائی مشن پر روانہ ہوگئے ہیں۔ مائیکل برطانوی نژاد ہیں اور ان کی عمر چھیالیس برس ہے۔ اب وہ امریکہ میں رہتے ہیں۔ یہ ان کا چھٹا خلائی سفر ہے۔ وہ خلائی سٹیشن پر چھ ماہ تک رہیں گے۔ ان کا ساتھ وہاں پہلے سے موجود روسی خلانورد الیگزینڈر کلیری دیں گے۔ انہیں لے کر جانے والے خلائی جہاز گرینچ کے معیاری وقت کے مطابق صبح پانچ بجکر اڑتیس منٹ پر قازاقستان کے خلائی اڈے سے بلند ہوا۔ بین الاقوامی خلائی سٹیشن سولہ ملکوں کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ خیال ہے کہ مائیکل فؤل پیر کے دن وہاں پہنچ جائیں گے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||