خاتون خلاء نورد کا نیا ریکارڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی خاتون خلاء نورد سونیتا ولیمز نے بلا تعطل طویل ترین پرواز کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ سنیچر کی صبح پانچ بج کر سینتالیں منٹ پر انہوں نے خلاء میں ایک سو اٹھاسی دن اور چار گھنٹے تک بلا تعطل پرواز کا وہ ریکارڈ توڑا جو ان سے پہلے 1996 میں خلاء نورد شینون لیوسد نے بنایا تھا۔ مسز ولیم جو انڈین اور سلوینین مخلوط النسل ہیں، جمعرات کو اٹلانٹس کے ؛ریعے زمین پر لوٹیں گی۔ وہ اس سے پہلے طویل ترین خلائی چہل قدمی کا ریکارڈ قائم کر چکی ہیں اور ان کا ایک خاتون خلاء نورد کی حیثیت سے 22 گھنٹے اور ستائیس منٹ تک خلاء میں چہل قدمی کرنے کا ریکارڈ ہے۔ ان سے پہلے یہ ریکارڈ صرف اکیس گھنٹے تھا جو خلاء نورد خاتون کیتھرین تھورونٹون نے قائم کیا تھا۔ | اسی بارے میں خلاء بازوں کی پہلی چہل قدمی مکمل 12 June, 2007 | نیٹ سائنس خلاء میں چہل قدمی کی تیاریاں11 June, 2007 | نیٹ سائنس امریکی دشمن کے لئے خلاء بھی نہیں19 October, 2006 | نیٹ سائنس یورپ کاگیلیلیو سیٹلائٹ خلاء میں 28 December, 2005 | نیٹ سائنس خلاء کی پہلی نجی پرواز کامیاب21 June, 2004 | نیٹ سائنس پہلا نجی جہاز، خلاء کیلیے تیار 19 June, 2004 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||