BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 25 May, 2007, 12:22 GMT 17:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چین میں مہلک کیلوں کی افواہ
مالکان کا کہنا ہے انہیں روزانہ چھبیس لاکھ ڈالر کا خسارہ ہو رہا ہے
چین میں ایس ایم ایس کے پیغامات ذریعے پھیلنے والی ایک افواہ سے کیلوں کے لیے مشہور چینی جزیرے ہائینان کے کسانوں کو شدید مالی نقصان اٹھانا پڑ ا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اس افواہ میں دعویٰ کیا گیا کہ جزیرے کی کیلے کی پیداوار پر ’سارز‘ وائرس حملہ کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ سارز وائرس سے ہونے والی سانس کی بیماری سے خطے میں سینکڑوں لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

ہائینان کے کیلے کے درختوں کے مالکان کو اس افواہ سے شدید نقصان پہنچ رہا ہے اور ان کا کہنا ہے انہیں روزانہ چھبیس لاکھ ڈالر کا خسارہ ہو رہا ہے۔

چین کی وزارت زراعت نے کیلوں میں سارز وائرس کی افواہ کی سختی سے تردید کی ہے جبکہ پولیس تفتیش کر رہی ہے کہ اس افواہ کا آغاز کس نے کیا تھا۔

ملک کی وزارت صحت کے ایک افسر نے کہا: ’ یہ سراسر افواہ ہے۔ دنیا میں ایک بھی ایسا کیس دیکھنے میں نہیں آیا ہے کہ جہاں کوئی انسان درختوں کو مثاتر کرنے والے وائرس سے بیمار ہوا ہو اور نہ اس بات کا کوئی سائنسی ثبوت ہے۔‘

ہائینان کے کیلوں کے کسانوں اور تاجروں کو اس سے پہلے ایک دوسری افواہ کا بھی سامنا رہا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اس سال کے آغاز میں آسمانی بجلی گرنے کے بعد سے ہائینان کے کیلوں سے سرطان ہونے کا خطرہ ہے۔

کیلے سے بیماری کی افواہ ایک ایسے وقت منظر عام پر آئی ہے جب بین الاقوامی منڈی چینی برآمدات پہلے سے ہی تنقید کا شکار جن میں یہ الزام بھی شامل ہے کہ چین میں بنائے جانے والے پالتوں جانوروں کے کھانوں اور ٹوتھ پییسٹ میں زہر شامل ہوتا ہے۔

دریں اثناء سرکاری اخبار ’چائنا ڈیلی‘ نے ملک میں کھانے پینے کی اشیاء کے نگران ادارے پر تنقید کی ہے اور حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ چینی صارفین کی حفاظت کے لیے مذید اقدامات کرے۔

افواہ کی تردیدافواہ کی تردید
موبائل سے خطرناک وائرس نکلنے کی افواہیں
مائیکروسافٹورڈ وائرس کا توڑ
’بیک ڈور‘ وائرس کے خلاف پیچ آنے والا ہے۔
چاندچاند کی سستی زمین
چینیوں کے لیے چاند پر زمین برائے فروخت
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد