BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 30 March, 2007, 15:30 GMT 20:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سورج دو بھی ہو سکتے ہیں
’سٹار وارز‘ میں ہیرو لُوک سکائی واکر صحراء میں واقع اپنے گھر سے دو سرجوں کو غروب ہوتے دیکھتا ہے
اگر امریکی خلائی ادارے ناسا کے پاس موجود اعداد و شمار کو دیکھا جائے تو فلم ’سٹار وارز‘ میں دکھائے جانے والے دو اکھٹے سورج محض تخیل کی پیداوار نہیں لگتے۔

انیس سو ستتر کی اس کلاسک فلم کے ایک سین میں ہیرو کو دور افق میں اُس طرف دیکھتے دکھایا گیا تھا جہاں دو سورج غروب ہو رہے ہوتے ہیں۔

ناسا کے ماہرین نے اپنی سپٹزر خلائی دوربین سے دیکھا ہے کہ کائنات میں دو سورجوں والے نظام ہائے شمسی کی تعداد اتنی ہی ہے جتنی ایک سورج والے نظاموں کی۔

ناسا کی اس تحقیق کی تفصیلات جریدے ’ایسٹرو فزیکل جرنل‘ میں شائع ہوئیں ہیں۔

تحقیق کے دوران ماہرین نے سپٹزر دوربین پر اِنفرا ریڈ کیمرے لگا کر ایک یا دو سورجوں والے نظاموں کے ارد گرد پائے جانے والے گرد کے ہالوں یا دائروں کو دیکھنے کی کوشش کی۔

عرف عام میں ’گرد کی ڈسکوں ‘ کے نام سے پہچانی جانے والی یہ پلیٹیں دراصل سیاروں کے بننے کے عمل کے دوران بچ جانے والے کچرے سے بنتی ہیں۔

اس سلسلے میں ناسا کے ایک سائنسدان کا کہنا تھا ’ ہم جانتے تھے کے خلاء میں ستارے یا سورج موجود ہیں، لیکن سوال یہ تھا کیا ان کے ارد گرد کوئی ایسا سیارہ بھی ہے جس پر کھڑے ہو کر آپ ان سورجوں کو طلوع و غروب ہوتا دیکھ سکتے ہیں۔ اب ہمارے پاس جو شواہد موجود ہیں ان کی بنیاد پر یہ زیادہ یقینی لگتا ہے کہ ایسے سیارے موجود ہیں جہاں جا کر ہم یہ مشاہدہ کر سکیں گے۔‘

اگرچہ اس بات کے امکانات ہیں کہ گرد کے ہالوں کے اندر سیارے بھی پائے جاتے ہیں لیکن یہ بہرحال قطعاً یقینی نہیں ہے۔

ناسا کی جمع کردہ معلومات کے مطابق دو ستاروں یا سورجوں والے نظاموں میں گرد کے ہالے پائے جانے کے امکانات ایک سورج والے نظاموں کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔

اسی بنیاد پر ماہرین کا کہنا ہے کہ دو سورجوں کے گرد سیاروں کا پایا جانا
اور گردش کرنا اتنا ہی یقینی ہے جتنا ہمارے نظام شمسی جیسے ایک سورج والے نظاموں میں ہے۔

کوروٹ، ایک مصور کی نظر سےستاروں کی نگرانی
سورج سے آگے کی دنیاؤں کی تلاش
سورجسورج گرہن مکمل ہوگیا
انتیس مارچ: کئی علاقوں میں مکمل سورج گرہن
نیا سیّارہ’نیا سیّارہ نظر آیا‘
دُور افتادہ سورج کے پاس نئے سیارے کی تصاویر
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد