 |  نیا سیارہ مشتری سے پانچ گنا بڑا ہے۔ |
سائنسدانوں نے کہا کہ انہوں نے پہلی بار ہمارے نظام شمسی سے باہر ایک سیّارے کی تصویر حاصل کی ہے۔ تاہم ماہرین کے مطابق تصویر پر شک ظاہر کیا جا سکتا ہے اور کچھ سائنسدان کہہ سکتے ہیں کہ تصویر میں نظر آنے والی چیز سیّارے کی تعریف پر پوری نہیں اترتی۔ یورپی جنوبی رصدگاہ(European Southern Observatory) گروپ نے کہا کہ سرخ رنگ کی تصویر ہمارے نظام شمسی سے باہر ایک ستارے کے گرد کسی سیارے کی پہلی تصویر ہے۔  |  سیارہ مُصوّر کی نظر سے | سیارے کا نام 2M1207B ہے اور یہ مشتری سے پانچ گنا بڑا ہے۔ نظام شمسی سے باہر کسی سیارے کی تصویر حاصل کرنا بہت مشکل کام ہے۔ اب تک دریافت ہونے والے ایک سو تیس ایسے سیاروں کی تصاویر نہیں دیکھی گئی تھیں اور وہ بالاواسطہ طریقوں سے دریافت ہوئے تھے۔ |