BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 24 March, 2007, 13:42 GMT 18:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تتلیوں کے لیے شاہراہ بند
تتلیاں
دنیا میں تتلیوں کی نقل مکانی کی اس قسم کی صرف دو مثالیں ملتی ہیں
تائیوان میں ایک مرکزی شاہراہ کی ایک لین اس وجہ سے بند کی جا رہی ہے تاکہ دس لاکھ سے زائد تتلیاں جو اس راستے کو اپنی معمول کی موسمی نقل مکانی کے لیے استعمال کرتی ہیں، محفوظ رہ سکیں۔

’پرپل مِلک ویڈ‘ تتلی سردیاں جزیرے کے جنوب میں گزارتی ہیں اور بہار کی آمد پر شمال کی طرف نقل مکانی کرتی ہیں۔ ہر گھنٹے ساڑھے گیارہ ہزار تتلیاں اپنا یہ سفر شروع کرتی ہیں۔ مگر ماہرین کا کہنا ہےکہ ان میں سے کئی تتلیاں سفر پورا نہیں کر پاتیں۔

اس سال ان کی مدد کے لیے حفاظتی جالیاں اور الٹرا وائیلیٹ روشنی کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے۔ تائیوان میں حکام کا کہنا ہے کہ شاہراہ کو بند کرنے سے ٹریفک کو پریشانی ضرور ہوگی مگر ایسا کرنا ضروری ہے۔

ننھی تتلیاں
 ’انسانوں کو دوسری مخلوقات کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا، چاہے وہ ننھی تتلیاں ہی کیوں نہ ہو۔‘
لی تھے منگ، تائیوان قومی شاہراہ بیورو

قومی شاہراہ بیورو کے لی تھے منگ نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ’انسانوں کو دوسری مخلوقات کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا، چاہے وہ ننھی تتلیاں ہی کیوں نہ ہو۔‘

ہر سال ہزاروں تتلیاں تیز رفتار گاڑیوں کی زد میں آکر ہلاک ہو جاتی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ان تمام حفاظتی اقدامات پر تیس ہزار ڈالر لاگت آئی ہے۔

اسی بارے میں
ٹونا کے ’ناپید ہونے‘ کا خدشہ
22 January, 2007 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد