جاپان: بڑے پانڈے کے ہاں جڑواں بچے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جاپان کے ایک چڑیا گھر میں بڑے پانڈے کی نسل سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے دو جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔ اس طرح سال دوہزار چھ میں اسیری میں پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد تیس تک پہنچ گئی ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔ مصنوعی ماحول یا اسیری (کیپٹی ویٹی) میں اس پہلے ایک سو اسّی بچوں کو پیدا کیا گیا ہے۔ پانڈا عام طور پر سردیوں میں بچے نہیں دیتا۔ یہ بچے سنیچر کے روز ٹوکیو سے ساڑھے چار سو کلومیٹر دور واکایاما کے قصبے میں واقع ایڈونچر ورلڈ کے چڑیا گھر میں پیدا ہوئے۔ دونوں بچوں اور ان کی ماں کی صحت اچھی بتائی گئی ہے، حالانکہ چڑیاگھر کے حکام کے مطابق ایک بچے کا وزن صرف چوراسی گرام تھا۔ بارہ سالہ ’مئی مئی‘ اور اسکا پارٹنر چودہ سالہ ’ایئمئی‘ چین سے عاریتہً حاصل کیے گئے ہیں۔ بڑے پانڈے کا شمار دنیا کی نایاب نسل کے جانوروں میں ہوتا ہے اور اس کا اصل وطن چین ہے جہاں جنگلوں میں اس کی آبادی صرف پندرہ سو نوے بتائی جاتی ہے۔ | اسی بارے میں پانڈے کو جنگل میں چھوڑ دیا گیا28 April, 2006 | نیٹ سائنس پانڈے: جنسی رویّوں کی نگرانی 27 September, 2005 | نیٹ سائنس خوبصورت پانڈا کی تعداد میں اضافہ11 June, 2004 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||