BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 February, 2007, 08:14 GMT 13:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بائیولوجیکل باپ کی تلاش
سپرم
جیفری ہیرسن کرائیو بنک کا ہفتے میں دو دفعہ چکر لگا کر ماہانہ چار سو ڈالر معاوضہ لیا کرتے تھے
کیلیفورنیا میں مادِہ منویہ فراہم کرنے والے ایک مشہور ادارے ’ کرائیو بنک‘ سے حاصل کردہ تخم سے پیدا ہو کر جوان ہونے والی چھ لڑکیاں بالآخر اپنے بائیولاجیکل (حیاتیاتی) باپ کو ملنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

پچاس سالہ جیفری ہیرسن نے اخبار نیو یارک ٹائمز میں پڑھا کہ دو لڑکیاں ’ڈونر 150‘ کو تلاش کر رہی ہیں۔ ڈونر 150 ہیرسن کے تخموں کو کرائیو بنک کی طرف سے دیا گیا نمبر تھا۔

ابتداء میں وہ سامنے آنے سے اجتناب کر رہے تھے۔ ان کو پریشانی تھی کہ بیٹیاں ان کی سادہ زندگی کے بارے میں کیا سوچیں گی۔

لیکن ملاقات کے بعد ایک بیٹی سترہ سالہ ڈینیلی پگانو کا کہنا تھا وہ ایک ’آزاد روح‘ ہیں۔

انیس سو اسی کی دہائی میں جیفری ہیرسن کرائیو بنک کا ہفتے میں دو دفعہ چکر لگا کر ماہانہ چار سو ڈالر معاوضہ لیا کرتے تھے۔

 ان کے سپرم کی بہت مانگ تھی جس کے بارے میں لکھا گیا تھا کہ اس سپرم کا تعلق نیلی آنکھوں والے ایک وجیہ شخص سے ہے جو فنون لطیفہ کا دلدادہ ہے

وہ اپنے چار کتوں کے ساتھ کیلیفورنیا کے نزدیکی علاقے وینس میں ایک ’موٹر ہوم‘ میں رہتے ہیں اور چھوٹے موٹے کام کر کے گزر بسر کرتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود ان کے سپرم کی بہت مانگ تھی جس کے بارے میں لکھا گیا تھا کہ اس سپرم کا تعلق نیلی آنکھوں والے ایک وجیہ شخص سے ہے جو فنون لطیفہ کا دلدادہ ہے۔

بیٹیوں کو ملنے کے فیصلے بارے جیفری ہیرسن کا کہنا تھا ’میں نے سوچا زندگی بہت مختصر ہے اور ان بچوں کو زندگی کا کوئی مقصد چاہیے‘۔

ڈینیلی کا کہنا تھا ’مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں کہ وہ کیا کرتے ہیں، میں نے تو ان کے کتوں سے بات کرنی تھی‘۔

ڈینیلی پچھلے تین روز سے روزانہ اپنے ’دریافت‘ ہونے والے باپ سے ٹیلی فون پر گھنٹوں بات کرتی ہیں۔

اسی بارے میں
’مصنوعی نطفے سے زندگی‘
11 July, 2006 | نیٹ سائنس
21 برس کے نطفے سے پیدائش
25 May, 2004 | نیٹ سائنس
نطفہ جاننے کے حق کی مذمت
18 January, 2004 | نیٹ سائنس
مرد: تولیدی صلاحیت میں کمی
05 January, 2004 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد