ورزش سے بڑی آنت کے کینسر میں کمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک بین الاقوامی تحقیق کے مطابق جسمانی طور پر چاق و چوبند رہنے سے بڑی آنت کے کینسر کا خطرہ بہت حد تک کم ہو جاتا ہے۔ اس سلسلے میں سائنسدانوں نے دس یورپی ملکوں سے چار لاکھ تیرہ ہزار افراد سے لیے گئے مواد کا جائزہ لیتے ہوئے دیکھا کہ جسمانی طور پر چاق و چوبند لوگ باقی لوگوں کی نسبت بائیس فیصد تک کم تعداد میں بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا ہوتے ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق دن بھر میں ایک گھنٹے کی سخت ورزش یا بھر دو گھنٹے کی درمیانے درجے کی ورزش کینسر کے خطرے کو کم کرنے کے لیے کافی ہے۔ اس تحقیق سے پتا چلا ہے جسمانی طور پر فعال افراد کی پینتیس فیصد تعداد بڑی آنت کے دائیں جانب کے حصے کے کینسر سے محفوظ رہتی ہے۔ ایسے لوگ جو کہ چاق و چوبند ہوتے ہیں اور ان کا وزن بھی کم ہوتا ہے ان میں اس طرح کے کینسر کا خطرہ اور بھی کم ہو جاتا ہے۔ | اسی بارے میں وٹامن ڈی سے کینسر میں کمی28 December, 2005 | نیٹ سائنس نارنگی جگر کے کینسر میں مؤثر11 September, 2006 | نیٹ سائنس زیادہ ڈبل روٹی: کینسر کا خطرہ21 October, 2006 | نیٹ سائنس پھیپھڑوں کے کینسر، علاج میں نئی امید03 December, 2006 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||