BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پولیو چار ممالک میں باقی ہے
پولیو
ڈاکٹر سٹیو کوچی کے مطابق ’پولیو کا خاتمہ اب محض ایک تکنیکی مسئلہ نہیں ہے۔ اس کی کامیابی سیاسیی ارادے کی بات ہے‘
عالمی داراہ صحت یعنی ڈبلیو ایچ او کے بیان کے مطابق دنیا کے صرف چار ممالک میں پولیو کا مرض اب باقی رہ گیا ہے اور ان ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔

عالمی ادارۂ صحت کی پولیو کے خاتمے سے متعلق کمیٹی کا کہنا ہے کہ اب پوری طرح یہ مرض ختم کرنے کے لیے چار ’اینڈیمک‘ ممالک یعنی افغانستان، بھارت، نائجیریا اور پاکتسان پر توجہ دینی ضروری ہے۔

ان ممالک کے کئی علاقوں میں لوگ پولیو سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے کی بار بار مہم کیے جانے کے باوجود ٹیکے لگواتے ہی نہیں۔

کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر سٹیو کوچی کے مطابق ’پولیو کا خاتمہ اب محض ایک تکنیکی مسئلہ نہیں ہے۔ اس کی کامیابی سیاسی ارادے کی بات ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تمام بچوں کو اس سے بچاؤ کا ٹیکہ ملے۔‘

 اس سال پولیو سے اپاہج ہونے والے بچوں کو لگنے والی وائرس پولیو کے شکار ممالک سے آئی تھی۔ اب پولیو سے محفوظ ان ممالک کی کوشش ہے کہ وہ اپنے آپ کو پولیو والے ممالک کی اس بیماری کے خطرے سے بچائیں

اس سال پولیو سے اپاہج ہونے والے بچوں کو لگنے والی وائرس پولیو کے شکار ممالک سے آئی تھی۔ اب پولیو سے محفوظ ان ممالک کی کوشش ہے کہ وہ اپنے آپ کو پولیو والے ممالک کی اس بیماری کے خطرے سے بچائیں۔

اسی لیے سعودی عرب کی وزارت صحت نے بھی اس سال جج پر جانے والے لوگوں کے لیے پولیو کی حفاظتی ٹیکوں کی سخت شرط رکھی ہے۔

کمیٹی نے ان چار ممالک کو کہا ہے کہ وہ اس بیماری کے خاتمے کے لیے مثبت اقدامات کریں اور وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے مناسب ڈیڈ لائن مقرر کریں۔

اسی بارے میں
انڈیا: پولیومیں اضافہ
22 September, 2006 | انڈیا
پولیو: بس آخری دھکا
15 January, 2004 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد