BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 January, 2004, 21:35 GMT 02:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پولیو: بس آخری دھکا
پولیو ویکسین
دنیا بھر میں پچیس کروڑ بچوں کو پولیوں کے قطرے پلائے جائیں گے۔

عالمی ادارۂ صحت نے اعلان کیا ہے کہ دنیا بھر میں پچیس کروڑ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے بڑے پیمانے پر مہم شروع کی جائے گی۔

جن چھ ملکوں میں یہ مرض اب بھی وبا کی صورت میں موجود ہے ان میںپاکستان، افغانستان، بھارت، نائجریا، مصر، اور نائجر شامل ہیں۔

ان ملکوں کے وزراء صحت نے ایک اعلامیہ پر دستخط کرتے ہوئے عہد کیا ہے کہ وہ پولیو کے وائرس سے چھٹکارا پانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

تین ارب ڈالر کا یہ منصوبہ اپنے ہدف سے پہلے ہی پیچھے ہے۔ اس منصوبے کے مطابق دنیا کو سن دو ہزار تک پولیو کے وائرس سے پاک کرنا تھا۔

یہ مہم سن انیس سو اٹھاسی میں شروع کی گئی تھی اور اس وقت پولیو کا وائرس دنیا کے ایک سو پچیس ملکوں میں پایا جاتا تھا۔

گزشتہ سال دنیا بھر میں اس مرض میں مبتلا ہونے کے صرف سات سو واقعات پیش آئے۔

تاہم پچھلے چند مہینوں کے دوران بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کی مہم اس وقت دشواریوں سے دوچار ہوگئی جب نائجیریا میں بعض علماء نے دعوٰی کیا کہ یہ قطرے بانجھ پن کا سبب بن سکتے ہیں۔

بعد میں جنوبی افریقہ اور نائجیریا میں سائنسی جانچ پڑتال کے بعد مذکورہ ویکسین کو ایسے کسی بھی مادے سے پاک پایا گیا جس کی وجہ سے بانجھ پن کا احتمال ہو۔

تاہم اس دعوٰی کے نتیجہ میں یہ ہوا کہ پڑوسی ممالک میں پولیو کے نئے کیسس سامنے آئے۔ حالانکہ اس قبل ان ممالک کو پولیو سے پاک قرار دیا جا چکا تھا۔

پولیو کے خلاف کام کرنے والا ادارہ ’گلوبل پولیو ایریڈیکیشن اینی شیئٹیو‘ اس حالیہ اعلامیہ سے بہت امید لگائے بیٹھا ہے۔

ادارے کے رابطہ افسر بروس آئلوارڈ کا کہنا ہے کہ اس اعلان سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کے ان چھ ملکوں کی حکومتیں اس ضمن میں مطلوبہ اقدامات سے واقف ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ ان ملکوں میں پہلے بھی عزم تھا لیکن نئے عزم کے ساتھ اب اس مرض پر قابو پانے میں آسانی ہوجائے گی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد