BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 06 September, 2006, 23:03 GMT 04:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نئی دنیا کی تلاش میں جہد مُسلسل
ایکسو سیارہ مُصور کی نظر میں
نظام شمسی سے باہر سیّارے کا تصوراتی خاکہ
ماہرینِ فلکیات نے زمین کے قریب ترین پانچ ہزار ستاروں کے مدار میں دو سو نئی دنیائیں دریافت کی ہیں۔ یہ سب ایسی دور بینوں کے نہ ہوتے ہوئے ہوا ہے جن کی مدد سے ہمارے نظامِ شمسی کی حدود سے باہر سیاروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

کئی ماہرین تیرہ ارب سال پہلے کائنات میں چمکنے والے پہلے ستاروں کی روشنی کی تلاش میں ہیں لیکن انہیں اب تک کامیابی نہیں مِلی۔

دنیا بھر میں سائنسدان ایسی چیزوں کا پتہ لگانے کی کوشش میں ہیں جنہیں دیکھنے کی سہولت ان کے پاس نہیں ہے۔

انیس سو اسّی اور نوّے کی دہائی میں کچھ سائنسدانوں نے فیصلہ کیا کہ دوسرے ستاروں کے مدار میں چکر لگانے والے سیّاروں کو نہ دیکھ سکنا اس بات کی معقول وجہ نہیں ہے کہ انہیں تلاش کرنے کی کوشش بھی نہ کی جائے۔

ان ماہرین کی کامیابی کا دارومدار ان ستاروں کی اس معمولی سی حرکت کا پتہ لگانے پر تھا، جو ان کے گرد گھومتے ہوئے اور نظروں سے اوجھل سیاروں کی کشش ثقل کی وجہ سے ہوتی تھی۔

جامعۂ کیلیفورنیا برکلے کے پروفیسر جیف مارسی نے بتایا کہ یہ مشکل کام تھا کیونکہ ایک بڑا سیاہ اپنے ستارے کو اتنی رفتار سے کھینچتا ہے جتنی تیزی سے ایک انسان دوڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوری سالوں کے فاصلے سے ستاروں کی ان معمولی حرکات کا پتہ لگانے کے لیئے دس سال کا عرصہ درکار تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح پہلے پہل جن سیاروں کا پتہ لگایا گیا وہ بہت بڑے تھے اور بعض ہمارے نظام شمسی کے سب سے بڑے سیّارے سے کئی گنا بڑے تھے۔

آجکل فلکیات کے اس میدان کی کامیابیوں کی بنیاد چھوٹے سیاروں کا پتہ لگانے میں ہے۔

جن دنیاؤں کی اب تلاش کی جا رہی ہے وہ اتنی چھوٹی ہیں کہ اپنے ستاروں کو صرف ایک کیڑے کے چلنے کی رفتار سے ہلا سکتی ہیں یعنی کہ چند سیکنڈ میں کچھ سنٹی میٹر ہے۔

اتنی معمولی سی حرکت کسی انتہائی اہم چیز مثلاً زمین جیسے سیارے کا پتہ دے سکتی ہے۔ یہی وہ چیز ہے جو ماہرین کی ہمت بنائے ہوئے ہے جو اب بھی ہمارے نظامِ شمسی سے باہر کسی سیارے کی جھلک دیکھنے سے کئی دہائیاں دور ہیں۔

اسی بارے میں
ناسا کی نئی دوربین
25 August, 2003 | نیٹ سائنس
دسویں سیارے کی تصدیق
30 July, 2005 | نیٹ سائنس
کائنات کی حدوں پر نور کے فوّارے
13 September, 2005 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد