گوشت و مچھلی کا شوق وراثت میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک حالیہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ بچوں میں گوشت اور مچھلی کھانے کا شوق انہیں ماں باپ سے وراثت میں ملتا ہے۔ تاہم برطانیہ کے تحقیقی ادارے ’کینسر ریسرچ یوکے‘ کا کہنا ہے کہ دیگر غذائی اشیا مثلاً سبزیاں اور میٹھی چیزیں کھانے کی عادت کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ بچوں کو کھانے میں کیا چیزیں زیادہ دی جاتی ہیں۔ جو چیز زیادہ کھلائی جائے گی بس اسی کی عادت پڑ جائے گی۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحقیق بتاتی ہے کہ لڑکیاں، لڑکوں کی نسبت سبزیاں شوق سے کھاتی ہیں۔ یہ تحقیق جڑواں افراد کے 200 جوڑوں پر کی گئی تھی۔ ڈاکٹر لیزلی واکر کے مطابق بچوں میں کھانے پینے کی عادتوں کے مشاہدے سے یہ معلوم ہوسکا کہ کھانے سے متعلق ’بری عادتیں‘ کیسے پڑتی ہیں اور ان سے کیسے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔ ایسا کرنے سے صحت کے کئی مسائل بشمول کینسر پر بھی قابو پایا جاسکے گا۔ پروفیسر جین وارڈل کہتی ہیں کہ ابھی یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ بچوں کے پھل، سبزیاں اور میٹھی چیزیں کھانے کی عادتوں کا ماحول سے تعلق کیوں اور کیسے ہے جبکہ ان کے گوشت اور مچھلی کھانے کا شوق کافی حد تک ان کے ماں یا باپ سے مماثلت رکھتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق سے واضح ہے کہ والدین اپنے بچوں کی کھانے پینے کی عادتوں پر اثر انداز ہوسکتے ہیں اور ایسی چیزیں کھانے کی عادتوں کو تبدیل بھی کرسکتے ہیں جو ان کی صحت کے لیئے مضر ہیں۔ |
اسی بارے میں حمل میں سگریٹ، اولاد بدتمیز‘01 August, 2005 | نیٹ سائنس کم وزن نوزائیدہ بچوں میں ڈپریشن 01 July, 2005 | نیٹ سائنس سردی سے بچوں میں کینسر12 December, 2005 | نیٹ سائنس جلدی پیدائش: معذوری کا خطرہ19 September, 2004 | نیٹ سائنس پیدائش سے پہلے میری زندگی30 June, 2004 | نیٹ سائنس ایشیا میں ذیابیطس کا شدید خطرہ23 February, 2006 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||