زہرہ کے مدار میں تجربہ گاہ تیار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یورپی خلائی گاڑی وینس ایکسپریس جو گیارہ اپریل کو زہرہ کے مدار میں داخل ہوئی تھی اب سائنسی تجزیوں کے لیے تیار ہے۔ خلائی گاڑی زہرہ کےگرد گردش کے دوران سیارے کی سطح کے قریب ترین دو سو پچاس کلومیٹر کے فاصلے تک جاتی ہے اور دوری میں چھیاسٹھ ہزار کلومیٹر کے فاصلے تک جاتی ہے۔ وینس ایکسپریس جون میں سائنسی تجربات شروع کرے گی۔ خلائی گاڑی زمینی دن کے حساب سے پانچ سو روز تک زُہرہ کے گرد گردش کرے گی اور اس دوران سیّارے کی آب و ہوا کا مطالعہ کرے گی۔ زہرہُ کی فضا میں کاربن ڈائی آکسایئڈ کی بڑی مقدار میں موجودگی کی وجہ سے سورج سے نکلنے والی ریڈیائی لہریں جذب ہو جاتی ہیں اور سیارے کی سطح پر درجہ حرارت چار سو اڑسٹھ درجے سنٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔ | اسی بارے میں وینس ایکسپریس، زہرہ کے مدار میں11 April, 2006 | نیٹ سائنس سیارہ زہرہ تاریخی سفر پر08 June, 2004 | نیٹ سائنس سیارہ زہرہ، زمین اورسورج کے بیچ06 June, 2004 | نیٹ سائنس عطارد کا خلائی مشن 02 August, 2004 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||