BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 02 May, 2006, 15:26 GMT 20:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بہار کا خودکشی سے کیا تعلق؟
کئی بیماریوں کا تعلق موسموں سے بتایا جاتا ہے
برطانوی تحقیقات کاروں کا کہنا ہے کہ جو لوگ موسم بہار میں یا موسم گرما کے آغاز میں پیدا ہوتے ہیں ان کے خودکشی کرنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

برطانیہ میں ماہرین نے تقریباً چھبیس ہزار خودکشیوں کے تجزیے سے اخذ کیا ہے کہ وہ افراد جو اپریل، مئی اور جون میں پیدا ہونے والے افراد کے خودکشی کرنے کا امکان سترہ فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پیدائش کے ماہ اور خودکشی کی اموات کا تعلق اس امر سے ہے کہ ان ماہ میں پیدا ہونے والے افراد میں شراب نوشی، ڈپریشن اور مزاج کے تغیر کا زیادہ رجحان ہوتا ہے۔

یہ تحقیق برطانوی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔

سائنسدانوں نے پیدائش کے ماہ اور متعدد بیماریوں میں بھی تعلق قائم کرنے کی کوشش کی ہے مثلاً دل کی بیماریاں، دماغی ٹیومر اور کینسر وغیرہ۔

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ دماغی امراض مثلاً شیزوفرنیا، الزامرز، مرگی اور بے خوابی دسمبر کے ماہ میں پیدا ہونے والے افراد میں زیادہ پائے جاتے ہیں۔ جبکہ ڈپریشن، مزاج میں تغیر، شراب پر انحصار موسم بہار یا گرما کی پیدائش والے افراد میں زیادہ پایا جاتا ہے۔ انگلینڈ اور ویلز میں خودکشی کرنے والوں میں سے دس فیصد ایسے ہی مسائل کا شکار ہوتے ہیں۔

یہ تحقیق خودکشی کے رجحان سے متعلق اب تک کی جانے والی سب سے بڑی تحقیق ہے۔ اس میں 1979 سے لے کر 2001 کے درمیان کی گئی خودکشیوں کا تجزیہ کیا گیا ہے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ رحم مادر میں موسموں کے تغیر کا آنے والے سالوں میں بچوں کی صحت پر گہرا اثر ہوتا ہے۔

اسی بارے میں
ایشیا میں ذیابیطس کا شدید خطرہ
23 February, 2006 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد