چھوٹی تبدیلیوں کے بڑے فائدے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک تحقیق کے مطابق زندگی میں چھوٹی مگر مثبت تبدیلیاں اوسط عمر میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔ کیمبرج یونیورسٹی کی یہ تحقیق پچیس ہزار افراد کے تجزیے پر مشتمل ہے۔ ماہرین کے مطابق زندگی میں لائی جانے والی چھوٹی تبدیلیاں مثلاً سگریٹ نوشی چھوڑنا، باقاعدہ ورزش اور بہتر خوراک کھانے سے ایک انسان کی عمر گیارہ سے بارہ سال تک کا اضافہ ممکن ہے۔ برطانوی حکومت نے اس تحقیق کا خیرمقدم کیا ہے اور چند ایسے اقدامات کا آغاز کرنے والی ہے جن سے لوگوں کے اپنے روز مرہ معمولات میں صحتمندانہ تبدیلیاں لانے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ وزیر صحت کیرولائن فلنٹ کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں کو دکھانا چاہتے ہیں کہ زندگی میں بہت چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں کس طرح براہ راست ان کی صحت پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ یہی تحقیق دیگر یورپی ممالک میں بھی کی جارہی ہے۔ تحقیق کے تازہ ترین نتائج بتاتے ہیں کہ دن میں پھل اور سبزیوں کے پانچ حصے باقاعدگی سے کھانے سے عمر میں تین سال تک کا اضافہ ممکن ہے۔ جبکہ تمباکو نوشی سے پرہیز عمر میں پانچ سال کے اضافے کا باعث ہوسکتا ہے۔ اسی طرح باقاعدہ ورزش عمر کو تین سال تک بڑھا سکتی ہے۔ تاہم ورزش کو متوازن ہونا ضروری ہے یعنی ہر شخص کو اپنی صحت و جسامت کے لحاظ سے ورزش کرنی چاہیئے۔ پروفیسر کے ٹی کا کہنا ہے کہ ’ہم میں سے بیشتر لوگ زندگی میں معمولی تبدیلیاں لانے سے بھی ہچکچاتے ہیں۔ لیکن اگر آپ ایسا کر گزریں تو یہ آپ ہی کے لیئے اچھا ہے، کیونکہ چھوٹی تبدیلیوں کے بڑے فائدے ہیں۔‘ | اسی بارے میں اپنی مرضی کے خواب دیکھیئے14 January, 2004 | نیٹ سائنس جاگتے رہنے کا آسان طریقہ17 May, 2004 | نیٹ سائنس بغیر رُکے، سوئے ہوئے دنیا کا چکر02 February, 2005 | نیٹ سائنس کم نیند، جگر کےامراض 28 May, 2005 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||