جاگتے رہنے کا آسان طریقہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سائنسدانوں نے الجبرا کا ایک کلیہ دریافت کیا ہے جو آپ کی سب سے زیادہ بیداری کی حالت کی نشاندہی میں مددگار ہو سکتا ہے۔ یہ ہے: CDA+CT+KF=TMT یعنی جب کوئی شخص سب سے زیادہ تھکا ہوا ہو۔ سی ڈی اے کا مطلب ہے انسانی جسم کا حیاتیاتی توازن جبکہ سی ٹی کا مطلب ہے کسی شخص کے انفرادی حیاتیاتی توازن کے اوقات۔ جبکہ کے ایف سے مراد نیند کی کمی یا نشہ کے اثرات ہیں۔ یہ کلیہ تھکان دور کرنے والے طریقوں پر کام کرنے والے ادارے awake کے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے۔ یہ کلیہ برطاینہ میں ایک مطالعہ کے بعد تیار کیا گیا ہے جس کے دوران پتہ چلا کہ برطانیہ میں چالیس فی صد لوگوں پر کام کے دوران نیند کا غلبہ ہوتا ہے۔ نصف تعداد کا کہنا تھا کہ جب وہ تھکے ہوئے ہوتے ہیں تو ان سے زیادہ غلطیاں ہوتی ہیں جبکہ باسٹھ فی صد کا کہنا تھا کہ تھکاوٹ کی وجہ سے ان کے میل جول پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔ اس مطالعہ سے یہ بھی پتہ چلا کہ تھکن کے عالم میں مردوں اور عورتوں کی کیفیت مختلف ہوتی ہے۔ خواتین کی ایک بڑی تعداد کا کہنا تھا کہ تھکن کی حالت میں وہ چڑچڑے پن کا شکار ہو جاتی ہیں جبکہ مردوں کا کہنا تھا کہ وہ غلطیوں پر غلطیاں کرتے ہیں۔ ڈاکٹر پال جیکسن کا کہنا ہے کہ تھکاوٹ ایک ایسی حقیقت ہے جس کا شکار سب ہی ہوتے ہیں۔ تاہم بعض اوقات انسان کو پوری طرح بیدار رہنا پڑتا ہے۔ ڈاکٹر جیکسن کہتے ہیں کہ اس سادہ سے کلیہ کی مدد سے لوگ اپنی اس کیفیت پر قابو پا سکتے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||