BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 12 February, 2006, 17:36 GMT 22:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکہ پر کمپیوٹر حملے کی مشقیں
سائبر سٹورم جنگی مشقیں
سائب سٹورم مشقوں کو ایسے کمپیوٹروں پر کیا گیا جو نیٹ سے منسلک نہیں تھے
امریکہ میں توانائی کے مراکز اور بینکاری کے نظام سمیت اہم تنصیبات کی دفاعی صلاحیت کو آزمایا گیا ہے۔ ایک ہفتہ پر مشتمل اس سکیورٹی مشق کے دوران ان تنصیبات پر کمپیوٹر کے ذریعے حملہ کیا گیا۔

امریکہ کے داخلی سلامتی کے ادارے کے مطابق ’سائبر سٹورم‘ نامی اس جنگی مشق میں ایف بی آئی، سی آئی اے اور ریڈ کراس سمیت ایک سو پندرہ مختلف ایجنسیوں نے حصہ لیا۔

ان کمپیوٹر حملوں کا جواب دینے کے عمل میں آئی ٹی کمپنیوں اور کئی دوسرے ملکوں کی حکومتوں میں بھی کردار ادا کیا۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ ان مشقوں نے سائبر سکیورٹی بڑھانے کا ایک بہت اچھا موقع فراہم کیا ہے۔

داخلی سلامتی کے ادارے کے ترجمان جارج فورسمین نے ایک بیان میں کہا کہ ’سائبر سکیورٹی ہماری قوم کی تنصیبات کے تحفظ کے لیے بہت اہم ہے‘۔

امریکہ میں حکومت پر الزام ہے کہ وہ سائبر حملے کے لیے پوری طرح تیار نہیں ہے۔ اس مشق کے دوران ’ہیکرز‘ اور ’بلوگرز‘ دونوں سے بچاؤ کے لیے مشقیں کی گئیں جس سے کمپیوٹر میں وائرس کے آنے اور غلط اطلاعات پھیلنے سے روکنے میں مدد ملے گی۔

یہ مشقیں واشنگٹن میں خفیہ ادارے کے دفتر کے تہہ خانے کے کمپیوٹروں پر کی گئیں۔ ان مشقوں کے نتیجے میں انٹرنیٹ پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

یہ ٹیسٹ فرضی حملوں کے سلسلے میں تازہ ترین ہے۔ اس سے پہلے نیو یارک کے ایک سب وے میں گیس حملے کا بھی تجربہ کیا گیا۔

 نکسم 3 فروری تک محتاط
پی سی کیلیے خطرناک وائرس نکسم
موبائل فون کا استعمالموبائل فون کا اثر
’موبائل سے دماغ پر کوئی منفی اثر نہیں پڑتا‘
گوگلکوئی اور ڈھونڈ لو
گوگل کا محکمۂ انصاف کی بات ماننےسے انکار
اسی بارے میں
پی سی وائرس کے بیس سال
23 January, 2006 | نیٹ سائنس
ایف بی آئی کا جعلی وائرس
24 November, 2005 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد