BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 30 January, 2006, 16:28 GMT 21:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’تخریب کار وائرس سے ہوشیار رہیں‘
نکسم ای وائرس تین فروری کو حملہ کرے گا۔
نکسم ای وائرس تین فروری کو حملہ کرے گا۔
پی سی استعمال کرنے والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تین فروری سے پہلے اپنے کمپیوٹر سکین کرلیں تاکہ ایک خطرناک وائرس کی تخریب کاری سے بچ سکیں۔

کمپیوٹر ماہرین کے مطابق اس تاریخ کو نکسم نامی وائرس متاثرہ کمپیوٹروں کی ورڈ، پاور پوائنٹ، ایکسل اور ایکروبیٹ فائیلز ڈیلیٹ یا ضائع کردے گا۔

اس وائرس نے پہلے ہی کئی کمپیوٹرز کو متاثر کردیا ہے۔ اس وائرس کی فائل ای میل کے ذریعے آتی ہے۔ اس ای میل میں بظاہر پورن وڈیو یا تصاویر دکھانے کی اٹیچمنٹ ہوتی ہے جسے کھولنے پر یہ وائرس کمپیوٹر کو متاثر کردیتا ہے۔

وائرس کے خلاف مہم میں سرگرم اداروں نے اس ای میل کی کئی کاپیاں روکی بھی ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ اب تک یہ کئی مشینوں کو نقصان پہنچا چکا ہے۔

نکسم ای نامی یہ وائرس سولہ جنوری کو پہلی بار سامنے آیا تھا۔ کمپیوٹر سکیورٹی کے ایک ادارے کے مطابق اب تک تین لاکھ کمپیوٹر اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ وائرس کمپیوٹر کے اینٹی وائرس سافٹ ویئر کو ناکارہ بنانے کے علاوہ ماؤس اور کی بورڈ کے نظام بھی خراب کردیتا ہے۔

ماہرین کے مطابق تین فروری کے حملے سے سب سے زیادہ متاثر گھریلو طور پر کمپیوٹر استعمال کرنے والے ہوں گے۔ یہی وجہ ہے کہ کمپیوٹر یوزرز پر زور دیا گیا ہے کہ وہ تین فروری سے پہلے اپنے اینٹی وائرس سسٹم اچھی طری چیک کرلیں تاکہ اس وائرس سے بچا جاسکے۔

اسی بارے میں
کمپیوٹروں کو خطرہ بڑھ گیا
21 September, 2004 | نیٹ سائنس
پی سی وائرس کے بیس سال
23 January, 2006 | نیٹ سائنس
پہلا موبائل فون وائرس
16 June, 2004 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد