BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 12 January, 2006, 12:46 GMT 17:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تاریکی میں چمکنے والے سبز سور
خنزیر تاریکی میں چمکتے ہیں
تائیوان میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے جنیاتی طور پر ایسے سور کی پیدائش کی ہے جو تاریکی میں چمکتے ہیں۔

اگرچہ ماضی میں سائنسدانوں نے تاریکی میں چمکنے والے ’دودھیا‘ سور پیدا کیے ہیں لیکن تائیوان کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان کے سور سبز رنگ کے بھی ہیں۔

سائنسدانوں نے جیلی مچھلی کی جین کو سور کے جنین میں ملاکر چمکنے والے یہ سور پیدا کیے۔

تائیوان کے ان سائنسدانوں کو امید ہے کہ ان کی اس نئی تحقیق سے ملک میں سٹیم سیل ریسرچ کو فروغ ملے گا اور اس سے انسانی بیماریوں کے مطالعے میں مدد ملے گی۔

نیشنل تائیوان یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بتایا کہ اگرچہ یہ سور چمکتے ہیں تاہم باقی دیگر سور کی طرح ہی ہیں۔

اس جنیاتی تجربے میں تین سور پیدا کیے گئے اور ان کے دل اور اندرونی اعضاء بھی سبز ہیں۔

اس عمل میں سائنسدانوں نے جیلی مچھلی کے ڈی این اے کو سور کے دو سو پینسٹھ جنین میں ملاکر آٹھ سوروں کے رحم میں داخل کیا۔

آخرکار آٹھ میں سے صرف چار سور حاملہ ہوگئے اور انہوں نے تین بچوں کو لگ بھگ تین ماہ قبل جنم دیا۔

دن کی روشنی میں ان کی آنکھیں، دانت اور دیگر اعضاء سبز دکھائی دیتے ہیں۔ ان کے چمڑے ’سبز جیسے‘ دکھائی دیتے ہیں لیکن شب کی تاریکی میں ٹارچ کی روشنی کی طرح چمکتے ہیں۔

اسی بارے میں
انسانی جلد کے رنگ کا راز
19 December, 2005 | نیٹ سائنس
جین تھراپی علاج کا نیا طریقہ
23 September, 2004 | نیٹ سائنس
قوت گویائی دو لاکھ سال پرانی
05 April, 2004 | نیٹ سائنس
قوت گویائی دو لاکھ سال پرانی
05 April, 2004 | نیٹ سائنس
ایڈز: مزاحمتی جینز کی شناخت
09 December, 2004 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد