قوت گویائی دو لاکھ سال پرانی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انسانوں اور بندروں میں زبان اور طاقت گویائی سے تعلق رکھنے والے جینز میں دو معمولی فرق پائے جاتے ہیں اور یہ فرق تقریباً دو لاکھ سال پہلے پیدا ہوئے تھے۔ انسان اور بندروں کی جینز پر تحقیق کرنے والے جرمن سائسندانوں نے کہا ہے کہ بندروں کی جینز پر ان کی تحقیق سے دنیا بھر کو انسان ارتقا کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس تحقیق سےانہوں نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ انسانوں اور بندروں کی جینز کے ڈھانچوں میں بہت حد تک مماثلت پائی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود انسانوں میں بندروں کی بانسبت اس قدر زیادہ صلاحتین کیوں ہیں۔ ان سائنسدانوں نے کہا ہے کہ انسانی ارتقا کے عمل میں دو لاکھ سال پہلے پیدا ہونے والے فرق سے انسان نے طاقتِ گویائی حاصل کی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||