جین تھراپی علاج کا نیا طریقہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سائنسدان کہتے ہیں کہ جینز تھراپی یا جینز کے کنٹرول کے نئے طریقے کے ذریعے بیماریوں کا علاج ممکن ہے جو علاج کا زیادہ محفوظ طریقہ ہے۔ جینز کے کنٹرول کے لیے جو موجودہ طریقہ کار استعمال ہوتا ہے وہ بہت پیچیدہ ہے اور اس کے نقصانات بھی بہت ہیں۔ بوسٹن میں چلڈرنز ہاسپٹل کے سائنسدان کہتے ہیں کہ اب ان کا دریافت کیا ہوا نیا طریقہ تقصانات سے محفوظ اور زیادہ موثر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس سے بہت سی بیماریوں کا علاج ممکن ہوسکے گا۔ دوسری طرف ماہرین کا خدشہ ہے کہ نئے طریقہ کار سے کچھ پروٹینز محرک ہوجاتے ہیں جن سے لکیمیا یا خون کے خلیوں کا کینسر ہوسکتا ہے۔ جبکہ ڈاکٹر رچرڈ اور ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ ایسے خدشات درست نہیں ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||