BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 03 January, 2006, 13:02 GMT 18:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ویگاس: الیکٹرانکس کی عظیم نمائش

مائیکروسافٹ کے سربراہ بل گیٹس اپنی افتتاحی تقریر سے نمائش کا آغاز کریں گے۔
امریکی ریاست لاس ویگاس میں الیکٹرانک گیجٹس کی ایک عظیم الشان نمائش منعقد کی گئی ہے جس میں پچیس ہزار ادارے اپنے اشیاء کی نمائش کریں گے۔ توقع ہے کہ ایک لاکھ تیس ہزار افراد اس نمائش کو دیکھنے آئیں گے۔

’کنزیومر الیکٹرانکس شو’ نامی اس نمائش میں جدید ترین الیکٹرانکس اشیا اور سافٹ ویئر رکھے گئے ہیں۔

نمائش میں نہ صرف مائیکروسافٹ اور سونی کی اہم شخصیات شامل ہیں بلکہ گوگل اور یاہو کی شخصیات بھی موجود ہیں۔

یہاں موجود تمام اشیا ہی سے اشارہ ملتا ہے کہ یہ ڈیجیٹل میڈیا اور آن لائن طرز زندگی کا دور ہے۔

نمائش میں زیادہ تر اشیا پیناسونک، فلپس اور ایسی ہی چند دیگر بڑی کمپنیوں کی ہیں جنہوں نے اپنے جدید ترین ٹیلیویژن سیٹ نمائش کے لیے پیش کیے ہیں۔

جدید ترین ٹی وی ٹیٹ کے علاوہ جو چیز قابل توجہ ہے وہ انٹرنیٹ سافٹ ویئر ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ٹی وی اور انٹرنیٹ کے اشتراک سے بہت بڑی تعداد میں وڈیو، تصاویر اور میوزک محفوظ کیا جاسکےگا۔اس طرح انٹرنیٹ پر پروگرام باآسانی دیکھے جاسکیں گے۔

مائیکروسافٹ نے ایسا ہی ایک سافٹ ویئر پیش کیا ہے جس کے ذریعے انٹرنیٹ سے وڈیو اور آڈیو ٹی وی پر منتقل کیے جاسکیں گے۔

دوسری جانب سونی کا زور اس کی ڈی وی ڈی ٹیکنالوجی پر ہے جس میں پہلے سے کہیں زیادہ ڈسک سپیس مہیا کی جائے گی۔

سونی کو توشیبا کی جانب سے مقابلے کا سامنا ہے۔

باعث حیرت امر یہ ہے کہ نمائش میں معروف کمپیوٹر کمپنی ایپل دکھائی نہیں رہی۔ایپل نے آئی پاڈ متعارف کروایا تھا جس سے لوگوں کے میوزک سننے کے طریقے میں سب سے بڑی تبدیلی آئی ہے۔

کہا جارہا ے کہ زمین پر موجود قریباً ہر طرح کی ٹیکنالوجی اور الیکٹرانک اشیا اس نمائش میں شامل ہوں گی خواہ وہ سیٹلائیٹ نیویگیشن سسٹم ہو یا جدید روبوٹک ویکیوم کلینر۔

بدھ کی شام مائیکروسافٹ کے سربراہ بل گیٹس اپنی افتتاحی تقریر سے نمائش کا آغاز کریں گے۔

اسی بارے میں
’آزادی چھن جائے گی‘
08 September, 2003 | نیٹ سائنس
کلِک آن لائن ویڈیو پر دیکھیں
29 April, 2005 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد