 |  ڈیجیٹل دنیا سے تازہ ترین۔ |
ڈیجیٹل دنیا سے تازہ ترین رپورٹوں اور مستقبل میں آنے والی ٹیکنالوجی سے متعلق بی بی سی کا مقبول ہفتہ وار پروگرام اب آپ ویڈیو کی شکل اردو ڈاٹ کام پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کرکے آپ ڈائیل اپ یا براڈ بینڈ کوالٹی میں ویڈیو دیکھئیے۔
اس پروگرام اور اس کی کوالٹی کے بارے میں ہم نے اپنے پڑھنے والوں سے ان کی رائے پوچھی تھی جس کے جواب میں پوری دنیا سے مختلف مقامات سے ہمیں ای میلز موصول ہوئی ہیں۔ ان ای میلز میں جہاں زیادہ تر قارئین نے ہمارے اس ویڈیو پروگرام کو پسند کیا ہے ہمارے کچھ قارئین نے انٹرنیٹ کنکشن کی رفتار کی کمی کے باعث پیش آنے والی مشکلات کا بھی ذکر کیا ہے۔ انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی بیشی کا رجحان یکساں نہیں ہے۔ مثال کے طور پر ہمیں پاکستان کے کئی چھوٹے علاقوں سے ایسی بھی ای میلز موصول ہوئی ہیں جن کے مطابق ان علاقوں میں یہ پروگرام باآسانی دیکھا جاسکتا ہے۔ جبکہ شمالی امریکہ سے ہمارے زیادہ تر قارئین نے یہ پروگرام براڈ بینڈ پر دیکھا ہے۔ مستقبل میں ہماری کوشش یہی ہوگی کہ ہم ڈائیل اپ اور براڈ بینڈ دونوں ہی کوالٹی میں ویڈیو پروگرام وقتاً فوقتاً پیش کرتے رہیں۔
|