BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 27 August, 2005, 08:18 GMT 13:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
زوٹوب وائرس کے خالق گرفتار
ہوائی جہاز بنانے والی کمپنی بوئنگ
اس وائرس سے ہوائی جہاز بنانے والی کمپنی بوئنگ کا نظام بھی متاثر ہوا تھا
ترکی اور مراکش میں دو افراد کو کمپیوٹر وائرس پھیلانے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس وائرس سے اس مہینے کے شروع میں کئی امریکی کمپنیاں متاثر ہوئی تھیں۔ـ

ایف بی آئی کے مطابق اٹھارہ سالہ فرید ایسیبار کو مراکشی جبکہ اکیس سالہ اتیلا اکیسی کو ترک حکام نے گرفتار کیا۔

ان دونوں پر الزام ہے کہ انہوں نے زوٹوب نامی ایک وورم(وائرس) بنایا جس سے مائیکرو سافٹ کارپوریشن کے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والی سو سے زیادہ کمپنیاں متاثر ہوئیں

اس وائرس سے متاثر ہونے والی کمپنیوں میں ذرائع ابلاغ کے ادارے سی این این اور نیو یارک ٹائمز اور ہوائی جہاز بنانے والی کمپنی بوئنگ بھی شامل ہیں ـ

امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے سائبر ڈویژن کے اسٹنٹ ڈائریکٹر لوئیس ریگل نے بتایا کہ ان افراد کی گرفتاری ایف بی آئی، مائیکرو سافٹ اور ترک اور مراکشی حکام کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ یہ معاملہ جلد حل ہو گیا۔اگر متعلقہ ادارے اس کام میں تعاون نہ کرتے تو شاید یہ معاملہ اب تک چل رہا ہوتا‘۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ دونوں افراد اپنے آبائی ممالک میں مقدمات کا سامنا کریں گے جبکہ ایف بی آئی اس سلسلے میں ثبوت مہیا کرے گی۔

زوٹوب نامی یہ وائرس مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز 2000 کے ’پلگ اینڈ پلے فیچر‘ میں حفاظتی خامی کے اعلان کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا تھا۔

مائیکرو سافٹ کے بریڈ سمتھ کا کہنا ہے کہ ہمارے صارفین کی بڑی تعداد نے اپنے سسٹم اپ گریڈ کیے ہوئے تھے اس لیے اس وائرس کا کارکردگی محدود رہی۔ انہوں نے بتایا کہ کمپنی کے پچاس تفتیش کاروں نے اس وائرس کا جائزہ لیا اور اس بات کا پتہ چلایا کہ اسے کہاں بنایا گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد