نئے وائرس کا سیاسی استعمال | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حال ہی میں منظر عام پر آنے والے ایک کمپیوٹر ورم یا وائرس ’سوبر پی‘ کا ایک خطرناک اثر سامنے آیا ہے جس کے تحت اس سے متاثرہ کمپیوٹر میں نفرت انگیز پیغامات موصول ہونے شروع ہوجاتے ہیں۔ متاثرہ کمپیوٹروں کے ان باکس میں جرمن کی دائیں بازو کے سخت گیر گروپوں کے پر نفرت پیغامات آنا شروع ہوجاتے ہیں۔ یہ وائرس مئی کے شروع میں سامنے آیا تھا۔ اس ورم یا وائرس کے جرمن ورژن میں لوگوں کو ای میل کے ذریعے فٹ بال ورلڈ کپ 2006 کے ٹکٹ مفت دینے کا لالچ دیا جاتا ہے۔ وائر س کے ذریعے سیاسی نوعیت کے پیغامات قدرے نیا رجحان ہے کیونکہ اس سے پہلے وائرس کا تعلق عریاں ویب سائٹس وغیرہ سے ہی ہوتا تھا۔ سوبر پی کے تجربے کے بعد یہ خیال کیا جارہا ہے کہ اس وائرس کے خالق اس ٹیکنیک کا طویل المعیاد استعمال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک کمپیوٹر سیکورٹی کی کمپنی کلئیرسوئفٹ کا کہنا ہے کہ ہر ایک منٹ میں وہ دس سے زیادہ دائیں بازو کے سخت گیر گروپوں کے پیغامات نیٹ پر جاری کئے جاتے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||