 |  برطانیہ نے گیسوں کےاخراج کو کم کرنے کا اعلان کیا ہے |
برطانیہ میں حکومت نے ایک تجویز کا اعلان کیا جس کے تحت ترقی پذیر ممالک کو برطانوی حکومت کے اہلکاروں کے ہوائی جہاز کے ذریعے دوروں سے فائدہ پہنچے گا۔ سکیم کے مطابق برطانوی حکومت اپنے نمائندوں کے ہوائی سفر کے دوران ماحول کو پہنچنے والے نقصان کا ہرجانہ ادا کرے گی۔ منصوبے پر عملدرآمد کے لیے برطانوی اہلکاروں کے فضائی سفر کے دوران پیدا ہونے والی کاربن ڈائی آکسائڈ گیس کی مقدار کا پتہ چلایا جائے گا اور پھر گیس کی مقدار کے مطابق رقم اس ملک میں ماحول کے تحفظ کے منصوبوں پر لگائی جائے گی۔ خیال ہے کہ اس سکیم کے تحت بھارت میں شمسی توانائی سے چلنے والے چولہے اور جنوبی افریقہ میں گھریلو آلات فراہم کیے جائیں گے۔ |