BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 03 March, 2005, 12:48 GMT 17:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایندھن کم مگر عزم بلند
News image
برطانوی مہم جو سٹیو فوسٹ ایندھن ختم ہو جانے کے امکان کے باوجود دنیا کا فضائی چکر تنِ تنہا مکمل کرنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

فوسٹ ہوائی کے جزائر پر سے گزر چکے ہیں اور اگر وہ زینپر اترنا چاہتے ہیں تو انہیں ابھی بیالیس سو کلومیٹر کا فضائی سفر مزید طے کرنا ہو گا۔

انہوں نے گرینچ کے معیاری وقت کے مطابق بارہ بج کر سینتالیس منٹ پر امریکہ سے اپنی پرواز کا آغاز کیا اور ان کی واپسی جمعرات تک متوقع تھی۔

سٹیو فوسٹ کے گلوبل فلائر نامی طیارے کو اب یہ مسئلہ درپیش ہے کہ اس میں باقی بچ جانے والا ایندھن مہم مکمل کرنے کے لیے ضروری ایندھن سے پندرہ فیصد کم ہے جو طیارے کو کینساس تک واپس لانے کے لیے کافی ہے وہ بھی صرف اس صورت میں اگر ہوا کی سمت موافق ہوئی۔

News image

اس مسئلے کے باعث مہم کا کامیابی سے ہمکنار ہونا خطرے میں پڑ گیا ہے۔

سٹیو فوسٹ نے جمعرات کو ہوائی پہنچنے پرگرینچ کے معیاری وقت کے مطابق تین بجکر تیس منٹ پر مشن کے منتظمین سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے رابطہ کیا اور مہم مکمل کرنے کے ارادے کا اظہار کیا۔

سٹیو فوسٹ کا طیارہ ایندھن کے بغیر تین سو بیس کلومیٹر تک ہوا میں تیرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 پورٹیبل پلے سٹیشن2005 ،نمبر1 گیجٹ
سونی کا پورٹیبل پلے سٹیشن سب سے مقبول
ایپل کے خالق نہ رہے
پہلےایپل کمپیوٹرکےخالق جیف رسکن کی یاد میں
سائنسی ’نظربندی‘
کسی شئے کو نظر سے اوجھل کرنا ممکن ہے
بوئنگلندن سے سڈنی تک
بوئنگ کا لمبے فاصلے پرسفر کرنے والا طیارہ
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد