 |  مچھر حرارت کی طرف بھی مائل ہوتے ہیں |
سائنسدانوں نے اس بات کا پتا لگا لیا ہے کہ مچھر بعض لوگوں کو دوسروں کے مقابلے میں زیادہ کیوں کاٹتے ہیں۔ بہت سے لوگ اس بات سے آگاہ ہیں کہ مچھر لوگوں کی خوشبو سے ان کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں۔ تاہم ایک نئی تحقیق کے مطابق کچھ لوگوں کے جسم میں ایسی بو ہوتی ہے جو اس خوشبو کو چھپا دیتی ہے جس کی وجہ سے مچھر انسان کی طرف لپکتا ہے۔ بائیو ٹیکنالوجی اینڈ بائیولوجیکل سائنسس ریسرچ کونسل کا کہنا ہے کہ اس قدرتی بو کے ذریعے مچھروں کو دور رکھنے والی دوا بنائی جا سکتی ہے۔ یہ دوا انسانوں کے لیے کسی قسم کی بھی بو سے عاری ہو گی۔ کونسل کے مطابق اس دوا کے استعمال سے انسانوں کو کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوگا۔ مویشیوں کے ریوڑ سے بھی ایسی ہی بو اٹھتی ہے جو زیادہ مچھروں کو ان کے قریب آنے سے روکتی ہے۔ |