دوتہائی امریکی موٹاپے کا شکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کےوزیر صحت ٹامی تھامپسن نے کہا ہے کہ دوتہائی امریکیوں کا وزن زیادہ ہے اور وہ موٹاپے کا شکار ہیں۔ وزیرصحت کا کہنا ہے کہ امریکیوں کو کم کھانے اور زیادہ ورزش کی ضرورت ہے۔صحت مند خوراک کے لیے رہنما اصولوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ پھل اور سبزیوں کا استعمال زیادہ کریں۔ مسٹر تھامپسن کا کہنا تھا کہ لوگ اپنی خوراک سے چکنائی ، نمک اور شوگر کم کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزن کم کرنے کا کوئی جادوئی نسخہ نہیں ہے۔ موٹاپہ کم کرنے کا واحد طریقہ رہنما اصولوں پر عمل کرنا ہے۔ صارفین گروپوں کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات سے مایوسی ہوئی ہے کہ حکومت نے یہ نہیں بتایا کہ سوڈے والی مشروبات اور کھانے پینےکی دوسری اشیاء کس حد تک لی جا سکتی ہیں۔ انہیں یہ بھی امید تھی کہ بچوں کے لیے جنک فوڈ کے اشتہارات پر پابندی عائد کی جائے گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||