BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 10 March, 2004, 12:28 GMT 17:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
موٹاپا، تمباکو نوشی صرف ایک گولی
موٹاپا امریکیوں کے لیۓ خطرہ
امریکیوں میں موٹاپے کا بڑھتا رجحان
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی ایسی گولی تیار کر لیں گے جو بیک وقت لوگوں کو موٹاپا کم کرنے اور سگریٹ چھوڑنے میں مددگار ثابت ہو گی۔

رمونابنٹ نام کی یہ گولی دماغ کے ایسے نظام کو کام کرنے سے روکے گی جو لوگوں میں سگریٹ اور بھوک کی اشتہا پیدا کرتا ہے۔

موٹاپا اور سگریٹ نوشی دنیا بھر میں لوگوں کی موت کا دوسرا بڑا سبب بن رہے ہیں۔ اور برطانیہ میں اس کے خلاف کام شروع کر دیا گیا ہے۔

فرانسیسی دوا ساز کمپنی، سنوفی-سنتھلابو کا کہنا ہے کہ اسے امید ہے کہ یہ گولی آئندہ برس سے مارکیٹ میں دستیاب ہو گی۔

لوگوں پر کیۓ گیۓاس دوا کے ایک تجربے سے پتہ چلا ہے کے ایک انسان سال بھر میں نو کلو وزن کم کرسکتا ہے۔ جبکہ اسی نوعیت کے ایک مذید تجربے اندازہ لگایا گیا ہے کہ اس گولی سے سگریٹ نوشی ترک کرنے کےامکانات زیادہ ہیں اور اس کے ابتدائی نتائج اچھے نکلے ہیں۔

اس گولی کا یہ تجربہ ایک ہزار سے زائد موٹےلوگوں پر کیا گیا۔جن کو کم کیلوری والی خوراک فراہم کرتے ہوۓ دوا دی گئی۔

برطانیہ کے نیشنل اوبیسٹی فورم کے چئیرمین ڈاکٹر ایئن کیمپبل کا کہنا ہے کہ دوا کا استعمال تو اپنی جگہ لیکن یہ دونوں خواص کنٹرول کرنے کے لیۓ متوازن طریقہ زندگی ضروری ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد