’ذیابیطس بڑھ جانے کا خطرہ ہے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عالمی ادارہ صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں بچوں میں موٹاپے کا رحجان بڑھ جانے کی وجہ سے ذیابیطس کی شرح بڑھ جانے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے اندازوں کے مطابق سکول جانے کی عمر کے دس فیصد بچے موٹے ہیں اور آہستہ آہستہ ان کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پانچ سال کی عمر سے کم کے بیس ملین سے زیادہ بچے ایسے ہیں جو موٹے یا جسامت سے زیادہ وزنی ہیں۔ ان میں سے سترہ ملین ترقی پذیر ممالک میں رہتے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق نامناسب خوراک اور جسمانی ورزش میں کمی کی وجہ سے ان بچوں میں ٹائپ ٹو ذیابیطس کے مریض بننے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ ادارے کے مطابق اوائل عمری میں بنیادی غذائیت اور کھیلوں میں شمولیت کو لازمی بنانے سے اس میں کمی آ سکتی ہے۔ ڈبلیو ایچ او اور انٹرنیشنل ڈائبٹیس فاؤنڈیشن نے یہ تنبیہہ اتوار کے روز کی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||