BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 08 August, 2004, 14:34 GMT 19:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نئی نسل کی مچھلیاں دریافت
تحقیقی مہم
تین سو نئی مچھلیوں کی دریافت
سائنسدانوں نے بحراوقیانوس میں نئی نوع کی آبی حیات کا خزانہ دریافت کیا ہے جن میں ایک سرخ رنگ کا چمکیلا طعمہ ماہی بھی ہے۔

سائنسدان دو ماہ سے بحر اوقیانوس کے وسط میں پہاڑی چوٹی کے قریب تحقیق کر رہے تھے۔ اس تحقیقی مہم کی سربراہی ناروے کے سائنسدان کر رہے ہیں اور یہ انٹرنیشنل سینسس آف میرین لائف کا حصہ ہے۔

دس سالہ گنتی کا آغاز سن دو ہزار میں ہوا تھا اور اس کا مقصد تمام آبی حیات کی ’ڈومز ڈے بک‘ کے لیے فہرست تیار کر نا ہے۔ اس مہم میں آئیس لینڈ اور آذورز کے درمیان سمندر کے نیچے پہاڑی چوٹی پر تحقیق کرگئی ہے۔

آبی حیات کے سائنسدانوں کی ٹیم نے اس مہم کا آغاز پانچ جون کو کیا تھا۔ بحر اوقیانوس میں یہ پہاڑی چوٹی آئیس لینڈ اور آذورز میں سطح سمندر سے ایک اعشاریہ تین میل بلند ہوتی ہے لیکن درمیان میں پانی میں ڈوبی ہوئی ہے۔

اس مہم میں چار ہزار میل کا سفر کیا اور انتہائی جدید آلات کا استعمال کیا گیا۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی مہم ہے اور اس میں مچھلی کی تین سو اور طعمہ ماہی اور اکٹوپس کی پچاس نئی نسلیں دریافت کی گئی ہیں۔

نئی نسل کی ایک مچھلی جو سائنسدانوں نے پکڑی ہے وہ بنسی باز مچھلی کی طرح کی ہے جو اپنے منہ اور سر پر تاروں کی حرکت سے دوسری چھوٹی مچھلیوں کا شکار کرتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد