برڈ فلو، شترمرغ ہلاک ہونگے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افریقہ کی حکومت نے تیس ہزار شتر مرغوں کو ہلاک کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ ملک کے جنوب میں پھیلنے والی بیماری ’برڈ فلو‘ پر قابو پایا جاسکے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ شترمرغوں کو وہی بیماری لاحق ہوگئی ہے جو اس سال مشرقی ایشیا کے ممالک میں مرغیوں میں پھیل گئی تھی۔ حکومت کی جانب سے شترمرغوں کو ہلاک کرنے کے فیصلے کا اعلان اس وقت کیا گیا جب مشرقی کیپ صوبے میں لگ بھگ دوہزار پرندے اس بیماری سے ہلاک ہوگئے۔ حکومت نے شترمرغ اور دیگر مرغیوں کے گوشت کی برآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔ حکومت نے کہا کہ یہ فیصلہ عالمی برادری کی جانب خیرسگالی کی نیت سے کیا گیا ہے۔ ایک تخمینے کے مطابق شترمرغوں کو ہلاک کرنے کے فیصلے سے مرغی پالنے والوں کو سترہ ملین ڈالر کا نقصان ہوگا۔ پریٹوریا کی ایک لیبارٹری میں بیمار شترمرغوں پر کیے جانے والے ٹیسٹ سے برڈ فلو کا ایچ فائیو این ٹو نامی بیکٹریے کا انکشاف ہوا۔ یہ وہی بیکٹریا ہے جو مشرقی ایشیا میں مرغیوں میں پھیلنے والی بیماری میں پایا گیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||