تنخواہ میں پوکے مون کھیلنے کے لیے اضافی رقم

،تصویر کا ذریعہAP
ڈنمارک کی ایک کمپنی نے خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لیے امیدواروں کو تنخواہ میں ورچوئل ریئلٹی پر مبنی گیم پوکے مون گو کھیلنے کے لیے لیے الگ رقم دینے کی پیشکش کی ہے۔
کوپن ہیگن میں قائم اس آئی ٹی کمپنی کا نام پروسی ہے۔
فنانس بزنس نیوز سائٹ نے کمپنی کے حوالے سے بتایا ہے کہ نوکری کے لیے دیے جانے والے معمول کے اشتہارات سے کوئی خاطرخواہ نتیجہ نہیں مل کر رہا تھا، اس لیے کمپنی نے فیصلہ کیا کہ وہ نوکری کے حصول کے لیے آنے والوں کی ماہانہ تنخواہ میں اضافی 3700 ڈالر کے برابر پوکے سکّے دے گی۔
اس رقم کو صارف گیم کی اشیا، پوکے بالز، اور کریکٹرز پکڑنے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر تو امیدوار صرف گیم ہی نہیں کھیلنا چاہتا بلکہ صرف نوکری کی تلاش میں ہے تو تمام رقم اس کے اصل ورلڈ بینک اکاؤنٹ میں بھی جمع کی جا سکتی ہے۔

،تصویر کا ذریعہAP
کمپنی کے ڈائریکٹر لیسی جوریک کا کہنا ہے کہ یہ غیر رسمی انعام فراہم کرنے کا مقصد کمپنی میں نوجوان افراد کو بھرتی کرنا ہے جو نوکری کی تلاش میں ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
لیسی جوریک نے کمپیوٹر ورلڈ ویب سائٹ کو بتایا کہ انھیں یہ خیال ریستورانوں اور دیگر تجارتی اداروں کی جانب سے پوکے مون کھیلنے والوں کو دی جانے والی رعایت کو دیکھنے کے بعد آیا کہ یہی طریقہ صارفین کے علاوہ ملازمین کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
’ہم دیکھتے ہیں کہ بچے، نوجوان اور بڑے ہر جگہ اس گیم کو کھیل رہے ہوتے ہیں، بس ہم نے سوچا کہ اسے استعمال کر کے دیکھا جائے۔‘
ڈائریکٹر جیورک اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ انھوں نے خود کبھی یہ گیم نہیں کھیلی اور تاہم وہ پریقین ہیں کہ بچے یہ پسند کریں گے کہ ان کی تنخواہ میں پوکے مون کے سکّے شامل ہوں۔







