ہتھنی مصنوعی ٹانگ سے چلنے لگی

،تصویر کا ذریعہReuters
موشا نامی ہتھنی صرف سات ماہ کی تھی کہ میانمار اور تھائی لینڈ کی سرحد پر باردي سرنگ پھٹنے سے اس کا ایک ٹانگ ضائع ہو گئی۔

،تصویر کا ذریعہReuters
تھائی لینڈ میں لمپانگ قدرتی پناہ گاہ کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ ایک پاؤں کے بغیر سبب موشا کو کئی طرح کے سنگین مسائل درپیش تھے۔

،تصویر کا ذریعہReuters
یہ موشا کی نویں ٹانگ ہے، اور ہر ایک کو انجینیئروں کی ایک خصوصی ٹیم نے تیار کیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہReuters
موشا کی سہیلی موٹولا نامی ہتھنی نے بھی بارودی سرنگ کے حادثے میں اپنی ٹانگ کھو دی تھی۔ اسے بھی حال میں نقلی ٹانگیں لگائی گئی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہReuters
موٹولا سنہ 1999 میں اس وقت بارودی سرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہو گئی تھی جب سرحد پر اس سے سامان ڈھونے کام لیا جا رہا تھا۔

،تصویر کا ذریعہReuters
جانوروں کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے موٹولا سنگین چوٹ کی وجہ سے موشا کی طرح نقلی ٹانگ قبول نہیں کر پائی۔

،تصویر کا ذریعہReuters
اب موٹولا کو نئی ٹانگ لگائي جا رہی ہے۔

،تصویر کا ذریعہReuters
فرینڈز آف دا ایشیئن ایلیفینٹ فاؤنڈیشن کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ جنگلوں میں کام کرتے وقت بارودي سرنگوں کی زد میں آ کر موشا اور موٹولا کی طرح بہت سے ہاتھی زخمی ہو جاتے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہReuters
آج دونوں ہتھنیاں خوشی محسوس کر رہی ہوں گی کیونکہ دونوں اپنے پیروں پر پھر سے کھڑے ہونے کے قابل ہوئی ہیں۔







