کیئا نے پورشے، بی ایم ڈبلیو کو مات دے دی

،تصویر کا ذریعہAFP
جنوبی کوریا کی گاڑیاں بنانے والی کمپنی کیئا نے امریکی کار کوالٹی رینکنگ میں ان تمام پر تعیش گاڑیاں بنانے والے برینڈز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جو عام طور پر اس رینکنگ میں سرفہرست آتے تھے۔
ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی کم درجے کا برینڈ جے ڈی پاور کنسلٹینسی کی سالانہ تحقیق میں پہلے نمبر پر آیا ہے۔
گاڑیاں خریدنے والے تقریباً 80 ہزار افراد پر کیے جانے والے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی 90 روز میں کیئا میں سب سے کم مسائل دیکھنے کو ملے۔
فہرست میں کیئا کے بعد پورشے، ہنڈائی، ٹویوٹا اور بی ایم ڈبلیو کا نمبر ہے۔
سب سے خراب کارکردگی کے لحاظ سے ڈیملر، سمارٹ، فیئٹ، ولوو، لینڈ روور اور مِنی کے نام سامنے آئے۔

،تصویر کا ذریعہAP
گاڑیوں کے 33 برینڈز کی رینکنگ میں دیکھا گیا کہ 21 برینڈز میں گذشتہ سالوں کی نسبت بہتری آئی ہے۔
اس تحقیق سے معلوم پتا لگا ہے کہ گذشتہ 30 سالوں میں دوسری مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ امریکی برینڈز نے مجموعی طور پر غیر ملکی گاڑیوں سے زیادہ نمبر حاصل کیے۔
جے ڈی پاور کا کہنا ہے کہ گذشتہ سالوں میں الیکٹرونک فیچرز جیسے کے بلیوٹوتھ، وائس ریکگنیشن اور ٹچ سکرین کے متعارف کروانے سے نتائج میں کمی آرہی تھی لیکن اس سال گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں نے ان فیچرز میں بہتری لائی اور انھیں قابل بھروسہ بنایا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
فروخت کے لحاظ سے کیا اور اس سے منسلک ہینڈائی موٹرز گاڑیاں بنانے والی دنیا کی پانچویں بڑی کمپنی ہے۔







