چین میں سام سنگ کا ادائیگی کا نیا نظام متعارف

،تصویر کا ذریعہGetty images
سام سنگ نے چین میں مقامی کمپنی ’یونین پے‘ کے تعاون سے سرکاری طور پر اپنی ’موبائل والٹ‘ سروس شروع کردی ہے۔
اس سروس کے ذریعے اس کے صارفین کو یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ سٹور میں خریداری کے دوران ادائیگی اپنے سمارٹ فونز کے ذریعے کرسکیں گے۔
گذشتہ ماہ ایپل نے یونین پے کی ہی شراکت سے چین میں اپنا ذاتی ’ایپل پے‘ نامی نظام متعارف کرایا تھا۔
چین کی سمارٹ فون کی مارکیٹ جو کہ دنیا کی بڑی مارکیٹوں میں شمار ہوتی ہے، دنیا میں موبائل ادائیگی کی نظام کے حوالے سے بہت وسیع تعداد میں کاروباری مواقع فراہم کررہی ہے۔
سام سنگ پے اور ایپل پے اب علی بابا کی ’علی پے‘ جسے اس وقت چین کی الیکٹرانک ادائیگی کی مارکیٹ پر غلبہ حاصل ہے، سے مقابلہ کریں گے۔
’ٹین سینٹس وی چیٹ‘ کے پاس بھی ایک ادائیگی کا نظام ہے جو کہ کافی مشہور ہے اور ٹیلی مواصلات کے بادشاہ ’ہواوے‘ نے بھی اس ماہ کے اوائل میں اپنی ذاتی سروس کا آغاز کیا ہے۔
جنوبی کوریا کی الیکٹرانک مارکیٹ کے بڑے ناموں کا کہنا ہے کہ سام سنگ پے اب چین میں ’سام سنگ گیلیکسی ایس 7‘، ’گلیکسی ایس 7 ایج‘، ’گلیکسی ایس 6 ایج پلس‘ اور ’گیلیکسی نوٹ5‘ سمیت سمارٹ فونز کی وسیع رینج میں دستیاب ہوگا۔
فرم کا کہنا ہے کہ ’مستقبل میں اضافی درمیانے درجے کے ماڈلز کی حمایت کا موقع ہوگا۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہSamsung
گذشتہ سال سے طے شدہ سرکاری طور پر لانچنگ کے بعد سام سنگ کا کہنا ہے کہ سام سنگ پے اس وقت چین میں ’چائنا کنسٹرکشن بینک‘، ’چائنا ایور برائٹ بینک‘ اور ’سی آئی ٹی آئی سی‘ بینک سمیت نو بینکوں کے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کے انتخاب کی حمایت کرتا ہے۔
سام سنگ نے اس سے پہلے کہا تھا کہ اس میں ایک اہم عنصر ہے جو اس کے حق میں کام کرے گا: اس کی ٹیکنالوجی لاتعداد ادائیگی کے ٹرمینلز کے ساتھ کام کرتی ہے۔
سام سنگ کے مطابق، ’گوگل والٹ‘ اور دیگر ادائیگی کے ایپس کے برعکس سام سنگ کے نظام میں ایپ کو استعمال کرنے کے لیے فون کو ان لاک کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
سام سنگ پے اس وقت جنوبی کوریا اور امریکہ میں دستیاب ہے۔ جبکہ امید ہے کہ رواں سال یہ برطانیہ میں بھی دستیاب ہوگا۔







