جیا جیا کی 37ویں سالگرہ

،تصویر کا ذریعہReuters
ہانگ کانگ میں جیا جیا نامی پانڈہ کی 37ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔
یہ خیال کیا جاتا ہے کہ جیا جیا زیرِ نگرانی رہنے والی سب سے طویل العمر پانڈہ ہیں۔
ہانگ کانگ کے اس تفریحی پارک میں انھیں 1999 میں لایا گیا تھا۔

،تصویر کا ذریعہReuters
عوماً جنگل میں آزاد زندگی بسر کرنے والے پانڈہ کی اوسط عمر 20 سال جبکہ زیرِ نگرانی یا قید میں موجود پانڈہ کی اوسط عمر 25 سال ہوتی ہے۔
ہانگ کانگ میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق جیا جیا کی خاموش طبیعت اور دوستانہ انداز کے باعث بہت پسند کیا جاتا ہے۔
ان کے چھ بچے ہیں۔ تاہم آج کل وہ تہنائی میں رہنے اور کھانے پینے کو ترجیح دے رہی ہیں۔
حال ہی میں سائنس دانوں نے بڑے بڑے پانڈوں کے صرف بانس کھا کر زندہ رہنے کے پیچھے اہم وجہ معلوم کر لی ہے۔
تحقیق کاروں کو پتہ چلا ہے کہ پانڈے بانس کی چھوٹی ٹہنیوں اور پتوں پر اس لیے گزارہ کر لیتے ہیں کہ وہ انتہائی کم مقدار میں توانائی صرف کرتے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
تحقیق کاروں نے یہ بھی دریافت کیا کہ پانڈوں کا دماغ، جگر اور گردے دیگر ریچھوں کے مقابلے میں نسبتاً چھوٹے ہیں۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق چین کے جنگلوں میں تقریباً 1800 پانڈے باقی ہیں۔ یہ تحقیقات سائنس نامی جریدے میں شائع ہوئی ہیں۔







