ونڈوز 10 مفت، ہالوگرافک ہیڈسیٹ اور وائس اسسٹنٹ کے ساتھ

’ونڈوز 10 اصل میں سافٹ ویئر ڈیویلپرز کو ایک بہت بڑی دعوت ہے کہ وہ اس کے لیے ایسی دلچسپ اور طاقت ور ایپس بنائیں جو صارفین کو اپنی طرف کھینچ سکیں‘

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشن’ونڈوز 10 اصل میں سافٹ ویئر ڈیویلپرز کو ایک بہت بڑی دعوت ہے کہ وہ اس کے لیے ایسی دلچسپ اور طاقت ور ایپس بنائیں جو صارفین کو اپنی طرف کھینچ سکیں‘

مائیکروسافٹ نے اپنا نیا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10 پیش کرنے کا اعلان کیا ہے جو ان ڈیوائسز کو مفت فراہم کیا جائے گا جن پہلے سے ونڈوز 8 یا ونڈوز 7 یا پھر ونڈوز کا فون آپریٹنگ نظام موجود ہے۔

اس آپریٹنگ سسٹم میں آواز سے کنٹرول کیا جانے والا سافٹ ویئر کورٹینا بھی شامل ہو گا۔

مائیکروسافٹ نے ایک ہیڈسیٹ بھی متعارف کرایا ہے جس کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ اس کی مدد سے مستقبل میں ونڈوز کو کمپیوٹر سکرین کے علاوہ دوسری چیزوں پر بھی پروجیکٹ کیا جا سکے گا۔

STY35053974مائیکروسافٹ کا نیا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10مائیکروسافٹ کا نیا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی مائیکروسافٹ نے اپنے جدید ترین آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10 کی ابتدائی معلومات پیش کی ہیں۔2014-10-01T10:44:21+05:002014-10-01T11:34:06+05:002014-10-01T11:34:06+05:002014-10-01T12:06:10+05:00PUBLISHEDurtopcat2

مائیکروسافٹ کو توقع ہے کہ اس پیشکش سے لوگوں کو نئی ونڈوز استعمال کرنے کی ترغیب ملے گی۔

نئے آپریٹنگ سسٹم کی مفت فراہمی ونڈوز کی پالیسی میں تبدیلی کی بھی علامت ہے کیوں کہ اس سے قبل ونڈوز اپنے اہم اپ گریڈز کے لیے خاصی مہنگی قیمت وصول کرتی رہی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ لوگوں نے ونڈوز 8 کو بڑے پیمانے پر قبول نہیں کیا۔

فوریسٹر کنسلٹینسی کے تجزیہ کار فرینک گلیٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کی کوشش ہے کہ وہ اپنے سافٹ ویئر میں لوگوں کی دلچسپی بڑھائے۔

ستیہ نڈیلا نے کہا کہ ’ہولو لینز‘ ایک ’جادوئی لمحے‘ کی حیثیت رکھتا ہے، اور یہ ایک نیا شعبہ تخلیق کرنے جا رہا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنستیہ نڈیلا نے کہا کہ ’ہولو لینز‘ ایک ’جادوئی لمحے‘ کی حیثیت رکھتا ہے، اور یہ ایک نیا شعبہ تخلیق کرنے جا رہا ہے۔

’مجموعی طور پر صرف دس فیصد کمپیوٹروں میں ونڈوز 8 انسٹال کی گئی ہے، اور کمپنیوں کے اندر تو یہ شرح اور بھی کم ہے۔ سافٹ ویئر ڈیویلپر بڑے پیمانے پر ایپس بنانے کے لیے ونڈوز پر زیادہ توجہ نہیں دے رہے، جب کہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ کمپنیاں بھی زیادہ تر توانائیاں آئی پیڈ اور اینڈروئڈ کے لیے ایپس بنانے پر خرچ کر رہی ہیں۔

’ونڈوز 10 اصل میں سافٹ ویئر ڈیویلپرز کو ایک بہت بڑی دعوت ہے کہ وہ اس کے لیے ایسی دلچسپ اور طاقت ور ایپس بنائیں جو صارفین کو اپنی طرف کھینچ سکیں۔‘

ہالوگرافک ہیلمٹ کو مارکیٹ تک پہنچنے میں ابھی کئی سال لگیں گے لیکن مائیکروسافٹ کے چیف ایگزیکٹیو ستیہ نڈیلا نے کہا کہ ’ہولو لینز‘ ایک ’جادوئی لمحے‘ کی حیثیت رکھتا ہے، اور یہ ایک نیا شعبہ تخلیق کرنے جا رہا ہے۔

نیا آپریٹنگ سسٹم ان ڈیوائسز کے لیے مفت ہو گا جن میں پہلے سے ونڈوز 8 یا ونڈوز موجود ہیں

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشننیا آپریٹنگ سسٹم ان ڈیوائسز کے لیے مفت ہو گا جن میں پہلے سے ونڈوز 8 یا ونڈوز موجود ہیں

مائیکروسافٹ کے شفاف لینز گوگل گلاس کے مقابلے پر بہت بڑی جست کا درجہ رکھتے ہیں، جس میں کمپیوٹر سافٹ ویئر صارف کے آس پاس کی دنیا پر منطبق ہوتا نظر آتا ہے۔

یہ معلوم ہوا ہے کہ ناسا پہلے ہی اس ہیڈسیٹ کے ساتھ کام کر رہا ہے، اور اس کی مدد سے مریخ گاڑیوں کو کنٹرول کیا جا سکے گا۔

ونڈوز 10 ہر طرح کی ڈیوائس کے لیے یکساں ہو گی، چاہے وہ کمپیوٹر ہوں، موبائل فونز، ٹیبلٹس یا پھر ایکس باکس۔

اس میں مائیکروسافٹ کا آواز سے کنٹرول کیے جانے والا اسسٹنٹ ’کورٹینا‘ پہلے سے شامل ہو گا جو اب تک صرف ونڈوز فون تک محدود تھا۔ اس کی مدد سے ونڈوز کے کئی آپریشن آواز سے چلائے جا سکیں گے۔

ونڈوز 10 سال ریلیز کی جائے گی، تاہم مائیکروسافٹ نے اس تاریخ یا مہینہ نہیں بتایا۔