ملکۂ برطانیہ کی پہلی ٹویٹ

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
ملکۂ برطانیہ الزبتھ نے ایک ٹویٹ کے ساتھ لندن سائنس میوزیم کے اب تک کی سب سے بڑی نمائش کا افتتاح کیا۔
انھوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’اس عہدِ معلومات کی نمائش کا سائنس میوزیم میں افتتاح کرتے ہوئے مجھے خوشی ہو رہی ہے اور مجھے امید ہے کہ لوگ یہاں آکر اس کا لطف اٹھائيں گے- الزبتھ آر‘
انھوں نے اپنا یہ پہلا ٹوئیٹ شاہ برطانیہ کے اکاؤنٹ BritishMonarchy@ سے بھیجا جس کے ساتھ ہی لند کے سائنس میوزیم کی بڑی نمائش کا افتتاح ہوا۔
تین سال کی منصوبہ بندی کے بعد میوزیم نے اب تک کی سب سے حوصلہ مندانہ نمائش لگائی ہے۔
تاریخی پراجکٹ کے علاوہ یہاں آنے والے دوطرفہ معلومات کے تبادلے اور ایک دوسرے کے تجربات سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔

،تصویر کا ذریعہTwitter
’انفارمیشن ایج گیلری‘ کا افتتاح ملکہ نے جمعے کی صبح کیا اس میں زائرین کو جدید مواصلات کی تاريخ ٹیلی گراف سے سمارٹ فون تک کے سفر پر لے جاتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہPA
یہاں بحر اوقیانوس یعنی اٹلانٹک کے پار پیغام لے جانے والا پہلا ٹیلی گراف موجود ہے جس نے پہلی بار یورپ کو شمالی امریکہ سے جوڑ دیا تھا، سنہ 1922 میں بی بی سی کے پہلے ریڈیو پروگرام کو نشر کرنے میں شامل آلات کے علاوہ سر ٹم برنرز لی کا کمپیوٹر نکسٹ ( NeXT) ہے جس نے پہلی ویب سائٹ ہوسٹ کی تھی۔

،تصویر کا ذریعہPA
گیلری کے سربراہ کیوریٹر ٹیلی بلیتھ نے امید ظاہر کی ہے کہ جن زائرین کو ڈیجیٹل انقلاب کے بارے میں بنیادی معلومات ہوگی وہ یہاں زیادہ دیر رکیں گے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
انھوں نے کہا ’ہم چاہتے ہیں کہ وہ یہ دیکھیں کہ ہمارے سابقین بھی اس تبدیلی کے دور سے گزر رہے تھے۔‘







