اندورنِ لندن کی گلیاں

فوٹو گرافر جیکومو برونیل کی تصاویر میں لندن کی گلیاں

اٹلی کے فوٹوگرافر جاکومو برونیل کی حالیہ تصاویر میں لندن کی گلیوں کو موضوع بنایا گیا ہے۔ یہ تمام تصاویر بلیک اینڈ وائٹ ہیں۔
،تصویر کا کیپشناٹلی کے فوٹوگرافر جاکومو برونیل کی حالیہ تصاویر میں لندن کی گلیوں کو موضوع بنایا گیا ہے۔ یہ تمام تصاویر بلیک اینڈ وائٹ ہیں۔
یہ تصاویر انھوں نے فوٹو گرافرز گیلری کے لیے بنائیں جس میں لندن کے کئی مشہور مقامات دکھائے گئے ہیں، لیکن برونیل نے ہر تصویر میں ان مقامات کو پس منظر کے طور پر پیش کیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنیہ تصاویر انھوں نے فوٹو گرافرز گیلری کے لیے بنائیں جس میں لندن کے کئی مشہور مقامات دکھائے گئے ہیں، لیکن برونیل نے ہر تصویر میں ان مقامات کو پس منظر کے طور پر پیش کیا ہے۔
یہ تصاویر فوٹو گرافر نے صبح کی سیر کرتے ہوئے لیں جس کے دوران انہوں نے لوگوں یا دیگر جانداروں کو کسی بھی منظر میں معمول کی حرکات کرتے ہوئے عکس بند کیا۔
،تصویر کا کیپشنیہ تصاویر فوٹو گرافر نے صبح کی سیر کرتے ہوئے لیں جس کے دوران انہوں نے لوگوں یا دیگر جانداروں کو کسی بھی منظر میں معمول کی حرکات کرتے ہوئے عکس بند کیا۔
برونیل نے ان تصاویر کے لیے اپنے والد کا دیا ہوا ’میرانڈا سینسومیٹ 35 ایم ایم‘ کیمرا استعمال کیا اور ان میں سے ہر تصویر محدود تعداد میں ہاتھ سے پرنٹ کی گئی ہے۔
،تصویر کا کیپشنبرونیل نے ان تصاویر کے لیے اپنے والد کا دیا ہوا ’میرانڈا سینسومیٹ 35 ایم ایم‘ کیمرا استعمال کیا اور ان میں سے ہر تصویر محدود تعداد میں ہاتھ سے پرنٹ کی گئی ہے۔
اس سیریز سے قبل برونیل کی مقبول ترین تصاویر اٹلی میں جانوروں سے متعلق تھیں جو انہوں 2005 سے 2009 کے دوران لی تھیں۔
،تصویر کا کیپشناس سیریز سے قبل برونیل کی مقبول ترین تصاویر اٹلی میں جانوروں سے متعلق تھیں جو انہوں 2005 سے 2009 کے دوران لی تھیں۔
برونیل کا کام ہیوسٹن کے فائن آرٹس عجائب گھر، نیو آرٹ گیلری والسال، یو کے کیوساٹو میوزیم آف فوٹوگرافک آرٹس اور امریکہ کی پورٹ لینڈ آرٹ میوزیم میں رکھا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنبرونیل کا کام ہیوسٹن کے فائن آرٹس عجائب گھر، نیو آرٹ گیلری والسال، یو کے کیوساٹو میوزیم آف فوٹوگرافک آرٹس اور امریکہ کی پورٹ لینڈ آرٹ میوزیم میں رکھا گیا ہے۔
ڈیوی لیوئس کی جانب سے شائع کی گئی کتاب میں لندن کی فوٹو گرافرز گیلری میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تصاویر شامل کی گئی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنڈیوی لیوئس کی جانب سے شائع کی گئی کتاب میں لندن کی فوٹو گرافرز گیلری میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تصاویر شامل کی گئی ہیں۔
برونیل کا مزید کام ان کی ویب سائٹ www.giacomobrunelli.com پر دیکھا جا سکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنبرونیل کا مزید کام ان کی ویب سائٹ www.giacomobrunelli.com پر دیکھا جا سکتا ہے۔