ہاتھی دانت کی تجارت پر پابندی کا امکان

قطر کے دارالحکومت دوہا میں منعقد ہونے والے کنونشن آن انٹرنیشنل ٹریڈ اِن انڈینجر سپیشیز کے اجلاس میں ہاتھی دانت کی تجارت پر پابندی عائد کرنے پر غور کیا جائے گا۔
یہ کنونشن بلیو فن نامی منافح بخش مچھلی کی تجارت پر بھی پابندی عائد کر کے ایک نئی مثال قائم کرے گا۔
امریکہ، برطانیہ اور یورپی یونین اس تجویز کے حق میں ہیں جب کہ جاپان اس تجویز کا مخالف ہے۔
یاد رہے کہ ہاتھی دانت اور ٹیونہ جیسے ایشوز متنازع ہیں۔ ہاتھی دانت کی تجارت پر سنہ انیس سو نواسی میں پابندی عائد کر دی گئی تھی۔
خاص طور پر زمبیا اور تنزانیہ سمیت دنیا کے کئی ممالک کے پاس ہاتھی دانتوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور وہ اس کی فروخت جاری رکھنے کے حق میں ہیں۔



