ٹوئٹر پر وائس نوٹس کا فیچر: اب ہمارے ٹویٹ بول سکیں گے؟

،تصویر کا ذریعہAFP
لوگ اکثر شکایت کرتے ہیں کہ فیس بک کے برعکس سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر ایک ایسی سوشل میڈیا ایپ ہے جس کے فیچرز محدود رہتے ہیں۔ بعض صارفین اپنے احساسات اور خیالات کے اظہار کے لیے ٹوئٹر کی جانب سے طے شدہ حد سے خوش نہیں۔
جیسے ایک ٹویٹ میں صرف 280 حروف استعمال ہوسکتے ہیں۔ اور پہلے ان حروف کی تعداد صرف 140 ہوا کرتی تھی۔
اس لیے کسی بڑے لیڈر سے لے کر عام صارف تک سب کو اپنی بات کئی ٹویٹس میں توڑ کر کرنی پڑتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اکثر صارفین یہ بھی بتاتے ہیں کہ ٹویٹ میں بات مختصر رکھنے کی وجہ سے وہ ایسی بات نہیں کہہ سکے جو وہ درحقیقت کہنا چاہتے تھے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
لیکن اب اس سب کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹوئٹر نے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔
اسے استعمال کرتے ہوئے لوگ بغیر کچھ لکھے ٹویٹ شیئر کر سکیں گے۔ لیکن وہ کیسے؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ ٹوئٹر نے ایک وائس فیچر متعارف کرایا ہے جس میں صارفین اپنی آواز ریکارڈ کر سکتے ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 1
یعنی اب آپ اپنی آواز میں ٹویٹ شیئر کر سکتے ہیں۔ اس طرح صارفین کو کچھ لکھنا نہیں پڑے گا اور وہ آڈیو پیغام میں اپنے خیالات اور احساسات کا اظہار کر سکیں گے۔
اس کی خصوصیات کیا ہوں گی؟
آپ ایک وائس ٹویٹ یعنی بولتے ٹویٹ میں 140 سیکنڈز تک اپنی آواز ریکارڈ کر سکتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود اگر آپ کی بات مکمل نہیں ہوسکی تو ایپ خودبخود متعدد ٹویٹس بنا دے گی اور اسے تھریڈ کی شکل میں شیئر کیا جاسکے گا۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 2
جب آپ کی بات ختم ہوجائے تو آپ اس ٹویٹ کو بٹن دبا کر شیئر کر سکتے ہیں۔
لوگ آپ کی ٹویٹ اپنی ٹائم لائن پر بالکل اس طرح دیکھ سکیں گے جیسی کوئی عام ٹویٹ دیکھ پاتے ہیں۔
ٹوئٹر کے مطابق آواز والی ٹویٹ تاحال تجربے کے مراحل سے گزر رہی ہے اور یہ ابھی آئی فون پر مخصوص صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
لیکن کمپنی کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں تمام آئی فون صارفین اس فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔
کمپنی نے اس بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی کہ اینڈرائیڈ کے صارفین کب اور کیسے بولتے ٹویٹ کر سکیں گے۔













