ڈرون سے لی گئی انٹارٹک سیل کی تصویر بین الاقوامی مقابلے کی فاتح قرار

جنگلی حیات کے نئے تصویری مقابلے کے فاتحین کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں برف کے ٹوٹے ہوئے ٹکڑے پر پر ڈرون کے ذریعے لی گئ سیل کی تصویر کو پہلا انعام ملاہے۔

An aerial view of a number of seals resting on top of an ice float in the Antarctic

،تصویر کا ذریعہNature TTL / Florian Ledoux

فرانسیسی فوٹو گرافر فلوریئن لیڈو نے جیتنے والی تصویر کھینچی ۔ انھوں نے کہا کہ میرے لئے، آرکٹک اور انٹارکٹک علاقوں کی حالت دکھانا بہت ضروری ہے۔’یہ بھی ضروری ہے کہ ڈرون سے لی گئی اس تصویر کے اس انداز سے متاثر ہونے والے لوگ جنگلی حیات کی اہمیت کو سمجھیں، اور اپنے نقطہ نظر میں اخلاقی رویہ اختیار کریں۔ اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ آپ کا ڈرون جانوروں کو پریشان نہ کرے اور مقامی قواعد و ضوابط کے مطابق آپ اسکا استعمال کریں۔‘

لیڈو نے سال 2020 میں نیچر ٹی ٹی ایل فوٹوگرافر کو جیتنے کے لیے 117 مختلف ممالک سے 7000 دیگر انٹریز کو شکست دی۔

درج ذیل میں مقابلے میں شریک دوسری کیٹیگریز کے فاتح اور رنر اپ ہیں ، جن کے ساتھ فوٹو گرافروں کے بیانات بھی درج ہیں۔

line

لینڈ سکیپ کیٹیگری کی فاتح: شیڈو گیم، ماریک بیگلسکی کی اٹلی میں لی گئی تصویر

An aerial view of a field with sheep standing in the long shadow of a tree

،تصویر کا ذریعہNature TTL / Marek Biegalski

"' موسم خزاں کی روشنی میں اٹلی کے حصے ٹسکنی میں اوپر سے لی گئی ایک تصویر جس میں بھیڑوں کا ایک ریوڑ درخت کے سائے میں سورج سے چھپا کھڑا ہے۔'

line

میکرو کیٹگری کی فاتح: مینگوئی یوآن کی چین میں لی گئی چینی تصویر

A silhouette of a damselfly on a thin leaf

،تصویر کا ذریعہNature TTL / Minghui Yuan

Presentational white space

"'میں نے پانی سے محفوظ رہنے کی لیے خاص کپڑے پہن کر ڈیبی ماؤنٹین پر میٹرونا بیسیلیریس یعنی ڈیمزل فلائی کا انتظار کیا۔'

'میٹرونا بیسیلیریس اس علاقے کا بادشاہ مانا جاتا ہے،اور یہاں ہر تین میٹر کے فاصلے پر ایک نر پایا جاتا ہے۔ آسمان کے پس منظر میں، میں نے گھاس اور اپنے محور کے ساتھ ایک منفرد ربط کو محسوس کیا۔ قدرت کے مناظر اپنے آپ میں ایک تصویر ہیں'۔

line

نوجوانوں کی کیٹیگری:انڈیا میں لی گئی فینکس کی تصویر جسے سپترشی گاین نے لیا

A black bird flies over flaming branches

،تصویر کا ذریعہNature TTL / Saptarshi Gayen

نوجوانوں کی کیٹیگری:انڈیا میں لی گئی فینکس کی تصویر جسے سپترشی گاین نے ل

'گزشتہ چار پانچ سال سے میں یہ دیکھ رہا ہوں کہ موسم سرما کے اختتام پر کسان اپنی فصل کی باقیات کو اس لیے جلاتے ہیں تا کہ انکی اگلی فصل کے لیے زمین تیار ہو جائے، لیکن جیسے ہی آگ پھیلتی ہے، زمین سے چھوٹے کیڑے مکوڑے باہر نکل آتے ہیں۔ ایسے میں صرف ایک بہادر کالا ڈی جینگو ہوتا ہے جو اس موقعے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آگ کے اوپر اڑتا ہے اور من پسند چیزیں نکلا کر کھاتا ہے۔'۔

line

پیپلز چوائس ایوارڈ: سنگاپور میں لی گئ رابرٹ فرگوسن کی تصویر کو ملا جسکا عنوان تھا: 'میں آسان نہیں ہوں گا'

A Great white pelican bird tries to swallow a spiky black fish in its beak

،تصویر کا ذریعہNature TTL / Robert Ferguson

’یہ عظیم پرندہ پیلیکن ہے جو ایک غیر مقامی مچھلی کے ساتھ تگ و دو میں لگا ہے۔ یہ شاندار پرندے کہیں بھی گھومنے پھرنے کے لیے آزاد ہوتے ہیں لیلن انکا اپنا ایک مخصوص علاقہ ضرور ہوتا ہے جو وہ پرانے جورونگ پارک سنگاپور کے مصنوعی جزائر پر بناتے ہیں۔

میں نے ایک مخصوص پرندے پر غور کیا جسے تالاب سے ایک بڑی مچھلی ملی تھی۔ میں نے پرندے کو دائرے میں گھومتے، اپنی چونچ کو پانی میں بھگوتے اور پھر اپنی چونچ میں اپنے شکار کو دبوچتے دیکھا۔

یہ سب تقریبا بیس منٹ تک چلتا رہا، اور اس بیچ نا شکار اپنی جان بچانے کی دوڑ میں تھکا اور نا ہی اسکا شکاری پرندہ۔ مجھے پرندے کی باریک نسیں اور اسکی جِلد نے بے حد محظوظ کیا۔'

line

وائلڈ لائف کیٹیگری میں بے حد تعریف پانے والی بیجر بلوز جسے ڈیو ہڈسن نے برطانیہ میں لیا

A baby badger walking through bluebells in a wood

،تصویر کا ذریعہ Nature TTL / Dave Hudson

"وائلڈ لائف کیٹیگری میں بے حد تعریف پانے والی بیجر بلوز جسے ڈیو ہڈسن نے برطانیہ میں لیا۔

'میں نے کئی گھنٹے اس علاقے میں بھیٹھ کر اس جگہ کا مشاہدہ کیا لیکن بالآخر اپنی ساری توجہ اس ایک بیجر پر مرکوز کر دی جو بہت سے بلو بیلز کے پھولوں کے بیچ موجود تھا۔کئی گھنٹوں بعد میں نے اس جگہ پر حرکت محسوس کی۔

ایک بالغ چھوٹی ٹانگوں والا بیجر میری طرف بڑھا، اس نے فضا میں سانس لیتے ہوئے پہلےسونگھا، جیسا وہ ہمشہ کرتے ہیں۔

پھر تھوڑی دیر میں دوبارہ پھولوں میں گھس گیا، لیکن مجھے یہ دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی کہ وہ بالغ نہیں بلکہ ایک بچہ تھا۔ وہ بہت پرسکون نظر آ رہا تھا، ا س لیے میں نے ایک وقت میں کئی تصاویر کھینچ لیں۔'۔

line

وائلڈ لائف کیٹیگری میں تعریف پانے والی: :ناروے میں لی گئی تریے کولاس کی سلیپنگ دی فال

A dove sits on a branch with snow on its head and wing

،تصویر کا ذریعہNature TTL / Terje Kolaas

Presentational white space

’ناروے کے ایک باغ میں کبوتر شدید برف باری کے دوران کھانا کھلانے سے وقفہ لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پس منظر میں ایک دور دراز سڑک سے آتی روشنی پرندے کےگرد ایک ہالہ پیدا کر رہی ہے۔'

line

وائلڈ لائف کیٹیگری میں تعریف پانے والی ۔ رومانیہ میں بینس میٹ کی کھینچی ہوئی تصویر جس کا عنوان ہے 'بریدنگ' (یعنی سانس لینا)

A silhouette of a bear and the condensation from its breath

،تصویر کا ذریعہNature TTL / Bence Mate

’ایک بھورے رنگ کا ریچھ ، ایسی جگہ پر سانس لیتا دیکھا جس سکتا ہے جہاں وہ انجان ہے۔‘

line

لینڈسکپ کیٹیگری کی رنر اپ: آئس لینڈ میں الیسینڈرو کینٹرل کی کھینچی ہوئی تصویر وائکنگ رینبوز

A mountain landscape view of a sunrise and a rainbow

،تصویر کا ذریعہNature TTL / Alessandro Cantarell

’میں آئس لینڈ میں درجنوں بار جا چکا ہوں اور میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ میں نے ویسٹرا ہورن کے پہاڑوں میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کو قریب سے دیکھا ہے۔

ایسا طاقت ور طلوع آفتاب بہت مسحور کن تھا، ساتھ ہی تیز بارش نے تھوڑی مشکل بھی پیدا کی لیکن اس کے بعد جو دو قوس قزاح نمودار ہوئی وہ میرے لیے کسی تحفے سے کم نہیں تھی۔ اس نے تصویر میں روشنی کو بھی شاندار بنا دیا۔‘

line

لینڈسکیپ کیٹیگری میں بے تعریف پانے والی:برینڈن یوشی کی امریکہ میں کھینچی گئی تصویر فلاور پاور

A landscape scene showing mountains at night with a large rocket exhaust plume in the sky

،تصویر کا ذریعہNature TTL / Brandon Yoshizawa

'یہ تصویر انسان اور قدرت کا حسین امتزاج ہے۔سپیس ایکس کا ہوا میں اڑتا دھواں سورج کی مدھم روشنی میں چمکتا دکھائی دے رہا ہے۔

دھواں ایک پھول کی مانند شکل بناتا نظر آ رہا ہے، پس منظر میں برف سے ڈھکے سیئرا نویڈا کے پہاڑی سلسلے ہیں۔‘

line

لینڈ سکیپ کیٹیگری میں بے حد تعریف پانے والی: آئس لینڈ میں لی گئی پنجن پٹیل کی ۔ کو ایگزسٹنس

An aerial view of the ground showing dark sand with a blue river cutting through it

،تصویر کا ذریعہNature TTL / Dipanjan Pal

اپنے ڈرون کو میں پہاڑ کے نزدیک اڑا رہا تھا جب میں نے یہ خوب صورت منظر دیکھا جس میں نیلے رنگ کا دریا کالی مٹی کے ساتھ انتہائی دلکش نظر آ رہا تھا۔‘

line

لینڈسکیپ کیٹیگری میں تعریف پانے والی: بیلجیم میں لی گئی بارٹ ہائر وگ کی کھینچی ہوئی تصویر ۔ ویلی آف دی شیلڈ

A landscape view of a foggy wooded valley with streaks of sunlight

،تصویر کا ذریعہNature TTL / Bart Heirweg

'ابتدائی موسم خزاں میں ، شیلڈ کی وادی پر اکثر دھند کی ایک موٹی پرت آ جاتی ہے۔ جب سورج چڑھنا شروع ہوتا ہے تو دھند آہستہ آہستہ غائب ہونے لگتی ہے ، جس سے نیچے زمین کا منظر ابھرنے لگتا ہے۔'

line

میکرو کیٹیگری رنر اپ: برطانیہ میں رابرٹ پیج کی لی گئی تصویر ۔۔ میٹنگ ریڈ آئی ڈیمزل فلائز

A close up photo of two damselflies on the surface of water

،تصویر کا ذریعہNature TTL / Robert Page

’میں نے برسوں سے لندن کے مقامی پارکس میں ان ڈیمزل کا مشاہدہ کیا ہے اور عکس بند کیا ہے۔‘

line

میکرو کیٹیگری میں تعریف پانے والی تصویر: آسڑیلیا میں کیٹلِن ہینڈرسن کی لی گئی تصویر ۔ نتھنگ ہئیر بٹ دِس ٹری

A large spider camouflaged on tree bark

،تصویر کا ذریعہNature TTL / Caitlin Henderson

Presentational white space

’لائیکن ہنٹسمین آسڑیلیا کے شمال میں درختوں پر پائے جانے والی مکڑوں کی نسل ہے۔ انکی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ خود کو درختوں کے رنگوں کے ساتھ اس خوبصورتی سے ملاتے ہیں کہ دن میں انہیں ڈھونڈنا مشکل ہو جاتا ہے۔ میں رات کے وقت، ٹارچ لائٹ کے ساتھ انکی تلاش میں نکلا تھا۔‘

line

انڈر سکسٹین کیٹیگری میں تعریف پانے والی: سلووینیا میں ماتے بوراینکِک کی لی گئی تصویر۔ فوکس

A young fox looking out from behind a rock

،تصویر کا ذریعہNature TTL / Matej Borjancic

’میرے دادا مجھے ایک کان کے دورے پر لے گئے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ وہاں کوئی جانور موجود ہیں یا نہیں۔میں خوش قسمت تھا کہ مجھے ایک نوجوان لومڑی کی تثویر کھیچنے کا موقع ملا، جب وہ چھمنے کی جگہ تلاش کر رہی تھی۔‘

All photos courtesy Nature TTL.