جی میل یا یاہو کی پانچ متبادل ای میل سروسز

،تصویر کا ذریعہGetty Images
کیا آپ اپنے تمام جاننے والوں کی طرح ایک ہی ای میل سروس کا استعمال کرتے ہوئے اکتاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں؟
کیا آپ کو گوگل یا بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سے کسی ایک پر انحصار کرنا پسند نہیں؟
جی میل، یاہو، آؤٹ لک اور سب سے زیادہ مقبول میل سروسز سے باہر بھی زندگی ہے۔
ہم آپ کو دیگر متبادل ای میل سروسز کے بارے میں بتاتے ہیں جو اچھے سے کام کرتی ہیں اور آپ انھیں استعمال کر سکتے ہیں۔
پروتون میل
پروتون میل ایک مفت اور اینکریپٹڈ ای میل سروس ہے۔ زیادہ سے زیادہ رازداری برتنے کے باعث اس کی بہت اہمیت ہے۔
اگر آپ اس ای میل کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کے پیغامات کو دیگر خطرات کے ساتھ ساتھ ہیکرز اور ڈیٹا چوری سے بھی محفوظ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اکاؤنٹ بنانے کے لیے آپ کو کسی بھی قسم کی ذاتی معلومات فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ لہذا یہ مکمل طور پر گمنام ہو سکتا ہے۔ اسے سرن، یورپی کونسل برائے جوہری تحقیق کے تین کمپیوٹر سائنسدانوں نے بنایا تھا، اور اس کے سرور سوئٹزرلینڈ میں ہیں۔
بنیادی ورژن میں ایک جی بی تک ڈیٹا ذخیرہ کرنے کی جگہ ہے۔
زوہو
زوہو میل کی توجہ کا مرکز کاروباری دنیا ہے۔ اسے ایک ایسی کمپنی نے تیار کیا ہے جو باہمی تعاون کے ساتھ کام کرنے میں مہارت رکھتی ہے۔ یہ آپ کے دیگر تمام ای میل اکاؤنٹس کو ضم کرنے کا اختیار بھی دیتی ہے۔
زوہو میں آپ کے پاس یہ اختیار بھی ہے کہ آپ ای میل بھیجنے سے پہلے اس کے ڈرافٹس کا جائزہ لینے کے لیے انھیں کسی سے شئیر بھی کر سکتے ہیں۔
اور یہ مفت میں ایک ذاتی ورژن بھی دیتی ہے جس میں آپ بہت سی چیزیں کر سکتے ہیں۔ اس میں کیلنڈر، ٹاسکس، نوٹس اور مارکرز جیسے فنکشن بھی شامل ہیں۔
جی ایم ایکس میل
جی ایم ایکس (گلوبل میسیجز ایکسچینج) یورپ میں سب سے زیادہ مقبول انٹرنیٹ سروسز میں سے ایک ہے۔ اس سروس کے آسٹریا، فرانس، جرمنی، برطانیہ، سپین اور سوئٹزرلینڈ میں 20 ملین سے زائد فعال صارفین ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
یہ سروس مفت ہے اوراس میں ڈیٹا سٹوریج کے لیے لامحدود جگہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس میں 50 ایم بی تک بھاری فائلیں بھیجنے کی اہلیت بھی ہے۔
ٹوٹانوٹا
جی ایم ایکس کی طرح، ٹوٹانوٹا کو جرمنی میں بنایا گیا ہے، اگرچہ اس کا ہسپانوی ورژن بھی موجود ہے۔ ٹوٹانوٹا لاطینی زبان سے ماخوز ہے اور کمپنی کے مطابق ’ٹوٹا‘ اور ’نوٹا‘ کا مطلب ہے ’محفوظ پیغام۔‘
اسی وجہ سے اس کے صفحے پر اسے ’دنیا میں سب سے محفوظ میل‘ کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ ٹوٹانوٹا ایک اوپن سروس ہے جس کی ایپلیکیشنز اینڈروئڈ اور آئی او ایس دونوں کے لیے موجود ہیں۔
یہ آپ کو ایک جی بی سٹوریج کی صلاحیت مفت میں فراہم کرتی ہے جبکہ پریمیم اور پرو اکاؤنٹس کی مالیت بالترتیب 12 اور 60 یوروز ہے۔
یہ ایک ایسی سروس ہے جس میں تمام ای میل نظام قابلِ تجدید توانائی پر مبنی ہے۔
ایپل میل
یہ ایپل کی طرف سے فراہم کردہ ای میل سروس ہے۔ لہذا یہ صرف آپ کے ایپل آلات پر ہی چلتی ہے۔
جیسا کہ ٹام گائیڈ کے صفحے پر وضاحت کی گئی ہے، ایپل میل بہت آسان ہے اور اس کا ڈیزائن بھی اچھا ہے۔ یہ اس برانڈ کے شائقین یا ایسے افراد کے لیے مناسب ہے جو بہت آسان سروس چاہتے ہیں۔
لیکن کاروباری مسائل کے لیے اس کا بہت زیادہ استعمال نہیں کیا جا سکتا۔









