انسٹا گرام کے ’ستاروں‘ کی معلومات چوری

،تصویر کا ذریعہGetty Images
انسٹا گرام نے اپنے نظام میں ایک ایسی خرابی کا انکشاف کیا ہے جس کی وجہ سے ہیکر متعدد اہم شخصیات کے فون نمبر اور ای میل پتے معلوم کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
فیس بک کی ملکیتی اس فوٹو سوشل نیٹ ورک نے ان افراد کو اس بارے میں ای میلز کے ذریعے مطلع کر دیا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ 'ایک یا زیادہ' سائبر حملہ آوروں نے اہم شخصیات کی معلومات کے حصول کی کوشش کی تھی۔
تاہم کمپنی کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ سائبر حملے کا نشانہ کون سے اکاؤنٹ تھے۔
انسٹاگرام کے مطابق اس سائبر حملے میں کوئی پاس ورڈ نہیں چرائے گئے تاہم اس نے اپنے صارفین کو اپنے اکاؤنٹس پر مشکوک سرگرمیوں کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ سائبر حملہ کمپنی کے اپنے سافٹ ویئر میں موجود ایک 'بگ' کی وجہ سے ممکن ہوا جسے اب درست کر دیا گیا ہے۔
انسٹا گرام نے اپنے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر متوقع فون کالز، ٹیکسٹ اور ای میلز کے بارے میں زیادہ محتاط رہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
خیال رہے کہ دنیا بھر میں انسٹا گرام کے 50 کروڑ صارفین ہیں جن میں سے 30 کروڑ روزانہ اسے استعمال کرتے ہیں۔








