انڈیا ہلکی ترین سیٹلائٹ مدار میں بھیج رہا ہے

A handout picture provided by the Indian Space Research Organization (ISRO) shows the fully integrated PSLV-C35 taking off from the launch pad at Sriharikota"s Satish Dhawan Space Centre in Andhra Pradesh, India, 26 September 2016

،تصویر کا ذریعہEPA

    • مصنف, پلاوا بگلا
    • عہدہ, دہلی

انڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ دنیا کی سب سے ہلکی سیٹلائٹ مدار میں بھیج رہا ہے۔ صرف 1.2 کلوگرام وزنی کلامسیٹ V-2 نامی یہ سیٹلائٹ خلائی تعلیمی ادارے کے طلبہ نے بنائی ہے۔

انڈیا کی خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس کے ذریعے ریڈیو آپریٹروں کی ترقی ہوگی اور 'سکول کے بچوں کو مستقبل کے سائنس دان اور انجنیئر بننے پر مائل کرے گی'۔

انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن (آئی ایس آر او) اِس سیٹلائٹ کو اپنے ’شری ہری کوٹا‘ کے خلائی مرکز سے بھیجے گی۔

خلائی مشن کے بارے میں مزید پڑھیے!

آئی ایس آر او کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ’کلامسیٹ دنیا کی تاریخ میں سب سے ہلکی سیٹلائٹ ہے جس کو مدار میں بھیجا جا رہا ہے۔‘

اِس میں ایسی سہولت موجود ہیں جو کہ ہیم ریڈیو ٹرانسمشن کے لیے سیٹلائٹ کا کام کر سکتی ہے۔ ہیم ریڈیو ٹرانسمشن وائرلیس مواصلاتی رابطہ ہے جس کو شوقین لوگ غیر تجارتی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

جون 2017 میں امریکہ میں اِنہیں طلبہ نے اِس سے بھی ہلکی 64 گرام کی سیٹلائٹ کو ناسا کے ذریعے مدار سے نیچے اُڑایا۔ اِس طرح کی پرواز تکنیکی اعتبار سے خلا میں تو جاتی ہے پر مدار میں نہیں۔

کلامسیٹ وی 2 سپیس کڈز انڈیا کے طلبہ نے بنایا
،تصویر کا کیپشنکلامسیٹ وی 2 سپیس کڈز انڈیا کے طلبہ نے بنایا

کلامسیٹ- V2 چنئی کے تعلیمی ادارے سپیس کڈز انڈیا سے تعلق رکھنے والے طلبا نے بنایا ہے۔ اب تک انڈین طلبا کی جانب سے بنائے گئے نو سیارچوں کو خلائی راکٹس میں جگہ ملی ہے۔